تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 303 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 303

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبه جمعه فرموده 20 اکتوبر 1967ء کی امان کے نیچے سب کو جمع کروں۔پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے۔نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آ جائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم خود دیکھ لو گے۔مگر خدا غضب میں دھیما ہے۔تو بہ کر دتا تم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے، وہ ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی۔اور جو اس سے نہیں ڈرتا ، وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ۔واخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين۔یہ پیغام ختم ہونے کے بعد حضور نے فرمایا:۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 268,269) پس ان الفاظ میں، میں نے دنیا کی اقوام کو مخاطب کیا۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ ان الفاظ پر غور کریں اور پیشگوئیوں کو مد نظر رکھیں تو آپ کے دل میں احساس پیدا ہو گا کہ اب آپ کی ذمہ واریاں پہلے سے بہت بڑھ کر ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں انہیں سمجھنے اور نبھانے کی توفیق بخشے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 26 اکتوبر 1967 ء ) | 303