تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 959
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1973ء آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے، زمین کی کوئی طاقت اسے ٹال نہیں سکتی خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1973ء بر موقع جلسہ سالانہ سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں: رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَّا تُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِةً رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران 194-195) رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِة اور پھر فرمایا۔(الاعراف: 90) حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پروانو! تم مغرب کے اندھیروں میں مستانہ وار گھس کر خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرتے اور اس کی توحید کو قائم کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہو۔اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تم پر سلام ہو۔اے اسلام کے فدائیو! تم خوابیدہ مشرق کی فضاؤں میں گھستے ہو اور اسلام کی اشاعت کے لئے ہزاروں میل دور جا کر اور جزائر جزائر پھر کر لوگوں تک حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے روحانی فرزند حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کا پیغام پہنچاتے ہو۔تم پر اللہ اور اس کے رسول کا سلام ہو۔اے وہ گروہ ! جو شمال کی برفانی ہواؤں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شمال کی بلندیوں کی طرف پرواز کرتے ہوئے ، ان لوگوں تک خدائے اعلیٰ کا پیغام پہنچاتے ہو، جو مادی بلندیوں کو تو پہچانتے ہیں مگر روحانی رفعتوں سے بے بہرہ اور غافل ہیں۔تم پر اللہ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام ہو۔اور اے وہ لوگو! جو زمین کے جنوبی کناروں تک پھیل کر قرآن کریم کی عظمت کو لوگوں کے دلوں میں بٹھانے کی کوشش کرتے ہو، تم قرآن کریم کی عظیم بشارتوں کے وارث بنو۔اور اسلام، بانی اسلام اور بانی اسلام کو بھیجنے والے خدا کا تم پر سلام ہو۔959