تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 940 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 940

خطبه جمعه فرموده 19اکتوبر 1973ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم رہا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم میلوں کے فاصلوں کو ایک دوسرے سے بعد میں تبدیل نہ ہونے دیں۔اور ساری دنیا کے احمدیوں کو ( جو بھی اس وقت تک نوع انسان میں سے احمدی ہو سکے ہیں ان کو) ایک دوسرے سے قریب تر لانے کی کوشش کریں۔چنانچہ اس دورے میں میرے دل میں یہ احساس بڑی شدت کے ساتھ پیدا ہوا۔اس بارہ میں، میں نے بہت سوچا۔اس ضمن میں بہت سی باتیں تو ایسی ہیں، جن کو جلسہ سالانہ سے پہلے بیان کرنا شاید مناسب نہ ہو۔لیکن دو باتیں ایسی ہیں جن کو میں اس تمہید کے ساتھ تفصیلاً بیان کرنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارا جلسہ سالانہ اور ہماری مشاورت اس قسم کے مواقع ہیں جن میں تمام دنیا کے احمدیوں کی شرکت ضروری ہوگئی ہے۔فی الحال میں جلسہ سالانہ کولوں گا۔مجلس مشاورت میں ساری دنیا کے احمدی نمائندگان کی شرکت کے متعلق بعض باتیں ابھی مزید غور طلب ہیں ان پر غور کرنے کے بعد ہم انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے اور اس کی ہدایت کی روشنی میں کوئی منصوبہ بنائیں گے۔اس وقت تک جو بات ذہن میں ڈالی گئی ہے، وہ یہ ہے کہ جلسہ سالانہ کے متعلق کام شروع کر دینا چاہیے۔یہ میچ ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر شاید درجنوں کی تعداد میں یا اس سے کم بیرون جات کے احمدی جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے یہاں ہر سال آتے ہیں مگر وہ کسی منصوبہ کے ماتحت نہیں آتے۔اس لئے آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں بسنے والی تمام احمدی جماعتیں جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی اپنی جماعت کی طرف سے وفود بھجوایا کریں۔جو جلسہ سالانہ میں شریک ہوں، یہاں کی تصاویر لیں، یہاں کے حالات دیکھیں ، جماعت پر خدا تعالیٰ کی جو بے شمار رحمتیں نازل ہورہی ہیں ان کو دیکھیں۔ان کے متعلق سنیں اور ان کو نوٹ کریں اور پھر اپنے اپنے۔۔۔ان کو بیان کریں۔یعنی اپنی اپنی جماعت کے احباب کو بتائیں کہ ہم جلسہ سالانہ پر گئے وہاں پر ہم نے یہ دیکھ اور یہ سنا کہ کس طرح دنیا میں ایک حرکت پیدا ہو رہی ہے۔کتنی خوش کن تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی مہم میں کامیاب کرنے کے لئے اپنے فضل سے اس پر اپنی عنائتیں اور رحمتیں نازل کر رہا ہے اور غلبہ اسلام کے حق میں عظیم حرکت ہے جو روز بروز شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔پس بیرون پاکستان کے ہر ملک سے احمدیوں کو وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ پر پورے انتظام کے ساتھ آنا چاہیے۔اس سلسلہ میں کچھ ہمیں بھی یہاں انتظام کرنا پڑے گا۔مثلا سلائیڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔کچھ ان لوگوں کو انتظام کرنا پڑے گا مثلاً بڑی سکرین کا جس پر ٹرانس پیرنسی یعنی خاموش تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔940