تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 938
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اسی طرح انگلستان ہے۔اس میں بھی خدا کے فضل سے بہت بڑی جماعت ہے۔گو تعداد کے لحاظ سے اتنی بڑی تو نہیں، جتنا افریقہ کی جماعتیں ہیں۔لیکن اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بڑی جماعتوں میں شمار ہوسکتی ہے۔جماعتہائے احمد یہ انگلستان نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کے لئے علاوہ دوسرے چندوں کے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے وعدے کئے تھے۔جن میں سے گیارہ لاکھ سے اوپر وہ ادا بھی کر چکے ہیں۔یورپ کے دوسرے ملکوں میں بھی اسلام کے حق میں ایک خوشگوار رو چل پڑی ہے۔امریکہ میں اتنی مخلص جماعتیں ہیں کہ آپ ان کا اندازہ نہیں کر سکتے۔وہاں سے جور پورٹیں آئی ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ امریکن باشندے جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔(جولوگ یہاں سے نوکریاں وغیرہ کے سلسلہ میں جاتے ہیں، میں ان کی باتیں نہیں کر رہا۔چنانچہ وہاں بھی بڑی مخلص جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔پھر انڈونیشیا میں بہت بڑی بڑی جماعتیں ہیں، نجی آئی لینڈ میں بھی ایک بڑی تیز حرکت ہے، ماریشس کا بھی یہی حال ہے۔غرضیکہ ساری دنیا میں مختلف ملکوں میں، اس وقت یا تو بڑی بڑی جماعتیں ہیں یا تعداد کے لحاظ سے نسبتاً چھوٹی جماعتیں ہیں۔لیکن یہ امر ظاہر کرتا ہے کہ اشاعت اسلام کے کام میں بہت وسعت پیدا ہوگئی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا ہے کہ ایک وقت میں انگریز کا یہ دعویٰ تھا ( صحیح تھا یا غلط ) کہ برٹش کامن ویلتھ پر سورج غروب نہیں ہوتا۔مگر آج وہ یہ دعوی نہیں کر سکتا۔کیونکہ کامن ویلتھ ختم ہو چکی ہے۔اب ایک نیا بین الاقوامی اجتماعی وجود دنیا میں ابھرا ہے اور وہ جماعت احمدیہ اسلامیہ ہے، جو اسلام کو غالب کرنے کی مہم میں مصروف ہے اور یہ دعوی کر سکتی ہے کہ اس پر سورج غروب نہیں ہوتا۔کیونکہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیل گئی ہے۔پس یہ ایک حقیقت زندگی ہے، جو ہمیں بھولنی نہیں چاہیے کہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی وسعت حاصل ہوگئی ہے۔ساری دنیا میں جماعت پھیل گئی ہے اور بہت سے ممالک میں جماعتہائے احمدیہ کی بڑی کثرت سے بیسیوں جماعتیں بڑا اثر ورسوخ رکھنے والی ہیں۔یہ ایک حقیقت زندگی ہے۔اور دوسری حقیقت زندگی یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔میری بعثت کی بنیادی غرض یہ ہے کہ تمام نوع انسانی کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے امت واحدہ کی شکل میں اکٹھا کیا جائے۔یعنی تمام بنی نوع انسان ایک خاندان اور ایک امت بن جائیں۔938