تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 936
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پس حکومت وقت یا دوسری اقوام عالم جن کا تعلق اسلام سے ہے، ان کا یہ کام ہے ( ہر فرداگر اپنے طور پر اس قسم کے منصوبے بنائے تو فائدہ کی بجائے نقصان ہوا کرتا ہے ) کہ وہ سر جوڑیں اور منصوبے بنائیں اور پھر ہر اسلامی ملک کی ذمہ داریوں کی تعین کریں۔مثلا کہیں کہ فلاں ملک اس مہم اور مجاہدے میں یہ یہ خدمات اور قربانیاں پیش کرے یا اس قسم کا ایثار اور قربانی سامنے آنی چاہیے۔جب سارے اسلامی ممالک کسی منصوبے کے ماتحت اسلام کے دشمن کو جو اپنے ہزار اختلافات کے باوجود اکٹھا ہو گیا ہے، اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ایک جدو جہد، ایک عظیم جہاد اور مجاہدے کا اعلان کریں گے تو پھر دیکھیں گے کہ کون اس میدان میں آگے نکلتا ہے؟ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک اور ایک ہزار کی نسبت سے آگے نکل جائیں گے۔بلکہ ہم دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ آگے نکلنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔پس میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہ باتیں بنانے کا وقت نہیں ہے اور نہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا وقت ہے۔یہ کام کا وقت ہے۔اپنی حکومت کو توجہ دلانے ، اس کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے اور اسے تسلی دلانے کا وقت ہے کہ اس وقت جو بھی مطالبہ کیا جائے گا، ہم میدان عمل میں وہ مطالبہ پورا کریں گے۔غرض جب بھی حکومت اہل پاکستان سے مطالبہ کرے گی ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ دیکھیں گے کہ جماعت احمدیہ کا مقام کتنا بلند اور کتنا ارفع ہے۔تاہم یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہوگا۔اللہ تعالیٰ پر ہی ہمارا تو کل ہے، اسی کی قدرتوں کے جن قادرانہ تصرفات کو ہماری آنکھوں نے مشاہدہ کیا ہے، اس کی وجہ سے ہمارے دل نتیجہ کے لحاظ سے بھی مضبوط ہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے بھی ہشاش اور بشاش ہیں۔قربانیاں دینے سے احمد می گریز نہیں کرتا۔وہ مسکراتے چہرہ کے ساتھ قربانیاں دیتا چلا آیا ہے اور اب بھی قربانیاں دے رہا ہے اور قربانیاں دیتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔ایک اور ضروری بات بھی میں اس وقت کہنا چاہتا ہوں۔کیونکہ انتظار نہیں کیا جاسکتا، اس لئے طبیعت میں کمزوری کے باوجود میں وہ بات ذرا تفصیل کے ساتھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا، ایک وقت تھا ، قادیان سے باہرا کا د کا خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے واقفیت رکھتے تھے اور آپ کے مقام کو پہچانتے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا، قادیان کے ماحول میں جماعت پھیلی۔پھر پنچاب میں پھیلنی شروع ہوئی۔پھر متحدہ ہندوستان (یعنی پاکستان بننے سے پہلے کے ہندوستان) میں پھیلنے لگی۔پھر الہی بشارتوں کے ماتحت بیرونی دنیا میں پھیل 936