تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 914
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کرنے پڑتے تھے۔اُن کی حفاظت کی تدبیریں کرنی پڑتی تھیں۔ان کے کھانے پینے اور پھر انہیں پاکستان بھجوانے کا انتظام اور اسی قسم کے دوسرے بہت کام تھے۔چنانچہ میں بلا مبالغہ کہہ رہا ہوں کہ میں دو مہینے تک نہیں سویا۔اس معنی میں کہ اگر رات کے ایک بجے ( میں دفتر میں لیٹتا تھا ) کام پڑ گیا تو میرے ساتھی مجھے اٹھا دیتے تھے۔لیکن اب عمر کا تقاضا ہے۔تاہم کام کرنا پڑتا ہے خواہ کیسے بھی حالات کیوں نہ ہوں۔پس ارادہ ہے کہ لندن پہنچ کر چند دن آرام کروں گا۔یہ مجھے یقین نہیں کہ یہ میرا ذاتی کام ہے۔یہ بھی دراصل جماعتی کام ہے۔آخر میری صحت ہوگی تبھی تو میں جماعتی کاموں کا بوجھ اٹھا سکوں گا۔غرض میری نیت ہے اور میں نے اس کے متعلق اس لئے اظہار کر دیا ہے، تا کہ کوئی یہ نہ کہہ دے کہ آپ نے دو چار دن آرام بھی کیا تھا۔حالانکہ کہا یہ تھا کہ میں ایک دن بھی آرام نہیں کروں گا۔میں نے اس بات کو کھول کر بیان کر دیا ہے کیونکہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔اس لئے میرے (خلیفہ وقت ) اور آپ کے درمیان کوئی راز اور تکلف نہیں ہے۔جو بات بھی ہوگی ، وہ آپ کے سامنے کھل کر بیان کروں گا۔اس لئے کہ ہمارا کام سانجھا ہے۔اگر چہ تھوڑی سی ذمہ داری اہمیت کے لحاظ سے انگلستان اور یورپ پر زیادہ پڑ گئی ہے۔اسی طرح کچھ مغربی افریقہ پر۔تاہم مجموعی طور پر ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے جس کا ہم نے وہاں جا کر حالات کے لحاظ سے پورا جائزہ لینا ہے۔پس اشاعت قرآن عظیم کے لئے اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے میں اس سفر کو اختیار کر رہا ہوں۔اور آپ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنی بھر پور اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ میری مددکریں گے۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔یہ کہ ایک چھوٹی سے مہم ہے۔اس بہت بڑے منصوبے کی جو اشاعت وو قرآن کے سلسلہ میں رو بعمل آتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس مہم میں کامیابی عطا فرمائے“۔۔پس دوست بہت دعائیں کریں، اور بہت دعائیں کریں۔عاجزانہ دعائیں کریں۔گڑ گڑا کر دعائیں کریں۔ابتہال کے ساتھ دعائیں کریں، کہ اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے ، اس کے لئے ہمیں اپنی طاقت کے مطابق جو جو قربانیاں دینی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ وہ وہ قربانیاں دینے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔پھر ہمارے دل تسلی یافتہ ہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ اگر ہمیں توفیق ہے دھیلے کی تو کام ہمارے سپر د کر دیا ہے ایک ارب کا۔باقی اس نے کہا ہے میں انتظام کروں گا کیونکہ میں خزانوں کا مالک ہوں لیکن اگر ہم میں طاقت ہو دھیلے کی اور دیں دمڑی بھی نہ تو پھر خدا نے کہا ہے کہ میں کوئی اور قوم ڈھونڈوں گا۔اور اسے لا کر تمہارا قائمقام بنادوں گا، پھر تمہارے حق میں خدائی بشارتیں پوری نہ ہوں گی۔خدا ایسا نہ کرے۔914