تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 898
خطبہ جمعہ فرمودہ 06 جولائی 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم غرض ان میں سے بعض نے تو نیکی کا کام سمجھ کر قرآن کریم رکھ لئے اور ان پر بڑا خوشکن اثر بھی ہوا ہے اور بعض مجبور بھی ہوئے مگر انکار نہ کر سکے۔یہ باتیں اسی سال 1973 ء سے تعلق رکھتی ہیں۔میں نے اس سے پہلے کے واقعات نہیں لئے اور نہ وہ کسی رسالے میں پاکستان میں چھپے ہیں اور نہ میں ان کی بات کر رہا ہوں۔یہ وہ چند واقعات ہیں جو پچھلے چند مہینوں میں رونما ہوئے ہیں۔بہت سے مسلمان جوان ہوٹلوں کے کمروں میں ٹھہرے اور وہاں انہوں نے انگریزی ترجمہ قرآن کریم دیکھا۔تو انہوں نے بڑے تعریفی خطوط لکھے کہ آپ نے بڑا اچھا کیا۔ہوٹلوں کے کمروں میں قرآن کریم رکھوا دیئے۔لیکن یہ تو ہماری اس مہم کے ایک حصے کی ایک چھوٹی سی شاخ ہے، یعنی اگر ہم ساری دنیا کے تمام ہوٹلوں کے، ہر کمرہ میں قرآن کریم مترجم مختلف ملکوں میں ان کی اپنی زبانوں میں رکھنا چاہیں، تب بھی ہمارا یہ کام 1/1000 سے بھی کم ہوگا۔اس لئے کہ انسان کی مجموعی آبادی کے مقابلہ میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد شاید ہزار میں ایک بھی نہ ہو۔حالانکہ ہم نے تو دنیا کے ہر انسان کے ہاتھ میں قرآن کریم پہنچانا ہے۔اس لئے یہ خیال پیدا ہوا کہ ابھی سے ہمیں اس کا پورا جائزہ لے لینا چاہئے۔کیونکہ کسی منصو بہ کوکامیاب بنانے کے لئے پورا جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔اس کے بغیر صحیح منصوبے نہیں بنتے اور نہ کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔گویا ہم نے اس بات کا جائزہ لینا ہے، کہ یورپ میں کس جگہ با آسانی ہم اپنا پر لیں کھول سکتے ہیں اور افریقہ میں کون سا ملک اس کام کے لئے زیادہ موزوں ہے۔چنانچہ اس وقت تک جو اشاعت قرآن کریم ہوئی ہے اس میں افریقہ کا زیادہ حصہ ہے۔یہ کام نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے ماتحت ہو رہا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ کا کام تو بہت پھیلا ہوا ہے۔اس سارے کام کے ہزارویں حصہ تک نصرت جہاں سکیم کا کام منحصر ہے لیکن چونکہ نصرت جہاں منصوبہ کے ساتھ اس کی ابتداء ہوئی تھی۔اس لئے قرآن کریم کی زیادہ اشاعت بھی افریقہ میں ہوئی خصوصاً ان ملکوں میں جن کا میں نے دورہ کیا تھا، وہاں سے کئی عیسائی طالب علم بچے مجھے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہمیں قرآن کریم مترجم بھجوا ئیں۔میں ان کو لکھ دیتا ہوں کہ وہاں کے امیر سے ملو۔ایک طالب علم نے مجھے لکھا کہ ایک نسخہ بائبل کا اور ایک قرآن کریم مترجم کا بھجوا دیں۔وہ شاید عیسائیت اور اسلام کا موازنہ کر رہا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ہدایت کی راہیں کھول دی ہیں اور وہ اسلام میں بہت دلچسپی لینے لگ گئے ہیں۔امریکہ اور انگلستان میں اور اسی طرح یورپ کے دوسرے ممالک میں، اشاعت قرآن کریم کا جو کام ہے، وہ کچھ مختلف ہے اور حقیقی معنی میں ابھی اس کی ابتدا بھی نہیں ہوئی۔وہاں اشاعت کے کام میں 898