تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 897
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 06 جولائی 1973ء تعداد غالبا 828 ہے۔پچھلے دنوں ایک خاص تقریب میں جس کی تصویر میں یہاں بھی آئی ہیں۔ان سب کو کمروں میں رکھنے کے لئے 828 قرآن عظیم کے نسخے ہوٹلوں کے انچارج کو پیش کئے گئے۔اس نے اس موقع پر ایک بڑی اچھی تقریر کی اور جماعت احمدیہ کی تعلیمی مساعی کی تعریف کی۔حالانکہ وہ خود عیسائی ہے۔اس تقریر سے پتہ لگتا ہے کہ غلبہ اسلام کی مہم کو سر کرنے کے لئے ، احمد یہ تحریک جسے اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے جاری کیا ہے، اس کا عیسائیوں پر کتنا اثر ہے۔مجلس نصرت جہاں نے ایک چھوٹا سا با تصویر رسالہ انگریزی میں طبع کروایا ہے۔جس میں یہ تقریر بھی شامل ہے۔اس میں چند ایک واقعات لے کر بتایا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی کس طرح اشاعت کی جارہی ہے۔اس کا اردو ترجمہ بھی زیر طبع ہے۔وہ بھی انشاء اللہ جلد شائع ہو جائے گا۔آپ دیکھیں گے تو بہت خوش ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد کریں گے۔اس رسالہ کو ضرور پڑھنا چاہئے ، تاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل دیکھ کر آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کی تحریک پیدا ہو۔جو دوست انگریزی جانتے ہیں، وہ انگریزی میں لیں اور کالجوں کے طلبہ اور دوسرے احباب میں تقسیم کریں۔اس کی تعداد بہت کم ہے۔انگریزی میں شاید تین ہزار کی تعداد میں چھپا ہے اور اردو میں پانچ ہزار کی تعداد میں زیر طبع ہے۔احباب ایک ایک کاپی لے کر خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں۔ای طرح سیرالیون اور نائیجیریا میں بھی، بہت سے ہوٹلوں میں، ہر ہوٹل کے کمروں کی تعداد کے مطابق انگریزی ترجمہ والا قرآن کریم رکھوا دیا گیا ہے۔اس کا ایک اثر تو ہوٹلوں کی انتظامیہ پر پڑا ہے، دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ خود ہی سامان پیدا کر دیتا ہے۔جب تک ہوٹلوں کے مالکوں کو کوئی جماعت قرآن کریم پیش کرنے کے قابل نہیں تھی ، تو ان پر یہ اعتراض وارد نہیں ہوتا تھا کہ تم بائیل رکھتے ہو، قرآن کریم کیوں نہیں رکھتے۔اگر کوئی یہ اعتراض کرتا تو وہ بڑے آرام سے کہہ دیا کرتے تھے کہ ہم بائبل اس لئے رکھتے ہیں کہ بائبل سوسائٹیز میں بائبل رکھنے کے لئے دیتی ہیں۔تم قرآن کریم لاؤ ہم وہ بھی رکھ لیں گے۔ان کی یہ فراخ دلی جو اس وقت وہ دکھاتے تھے اب ہمارے کام آ گئی۔چنانچہ اب کئی ہوٹل والے یسے بھی ہوں گے جو دل میں کڑھتے ہوں گے کہ یہ کیا ہو گیا۔لیکن اب وہ قرآن کریم رکھنے پر مجبور ہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے منہ سے فراخدلی کی باتیں نکلوا تارہا۔اب وہ انکار نہیں کر سکتے۔پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہوٹل تو سب کے لئے برابر ہیں ، وہ انکار کر بھی نہیں سکتے۔897