تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 879 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 879

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مارچ 1973ء احمدی ڈاکٹر زا اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کے لئے پیش کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مارچ 1973ء تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورہ پر گیا تو اس وقت مجھ پر اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ظاہر ہوا تھا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں بنی نوع انسان کی خدمت کے مختلف منصوبوں پر خرچ کروں یہ بھی دراصل خدمت اسلام ہی ہے کیونکہ اسلام کے حکم اور اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہی انسان انسان کی علی وجہ البصیرت خدمت کر سکتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کے مطابق جماعت نے اس مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مال میں بڑی برکت ڈالی۔چنانچہ کئی لاکھ پاؤنڈ یامل گئے یا بن گئے۔اللہ تعالیٰ نے اس سکیم کو چلانے کیلئے مال بھی دیا اور کام کرنے کے لئے آدمی بھی دیئے اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اب بھی حسب ضرورت اور دے گا۔اللہ تعالی اس کمزور اور دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت کی بے لوث خدمات کو اپنے فضل اور رحم سے قبول بھی فرمائے گا اور حسنات دارین بھی عطا فرمائے گا۔یہ 1970ء کی گرمیوں کی بات ہے۔ابھی تین سال پورے نہیں ہوئے۔مگر جیسا کہ میں گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر بتا چکا ہوں، اللہ تعالیٰ نے ہماری حقیر مساعی میں برکتیں ڈالیں اور رحمتوں کی بارشیں برسائیں۔پھر اس کے بعد بھی وہ خدا جو غیر محدودخترانوں کا مالک ہے، اپنی رحمتوں کے خزانہ سے ہم پر بے بعد وہ خدا جو پر انتہا فضل اور برکتیں نازل کر رہا ہے۔تاہم جماعت احمدیہ کو یہ بات اچھی طرح سے یاد رکھنی چاہئے کہ ہم وہاں پیسہ کمانے کے لئے نہیں بلکہ اہل افریقہ کی خدمت کرنے کے لئے گئے ہیں۔گواللہ تعالیٰ ہمیں پیسے بھی دیتا ہے لیکن وہ بھی انہی پر خرچ کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔شروع میں یہاں سے جو ڈاکٹر اور پروفیسر صاحبان وہاں گئے تھے۔ان میں سے بعض نے مجھے یہ لکھا کہ یہ لوگ کچھ عرصہ کے بعد ہمارے طبی مراکز اور کالجوں کو قومی ملکیت میں لے لیں گے۔اس لئے ان کے نزدیک ہمیں ہسپتالوں اور کالجوں کی عمارتوں پر رقم خرچ نہیں 879