تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 877 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 877

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه عیدالاضحیہ فرمودہ 16 جنوری 1973ء پس آج دنیا میں ایک ہی صداقت ہے اور ایک ہی بنیادی حقیقت ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ تمام انسانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے گا۔یہ جھنڈا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہے۔تمام بنی نوع انسان کو خواہ وہ دنیا کے کسی دور در از خطہ میں رہائش پذیر کیوں نہ ہوں؟ ایک ہاتھ پر جمع کر دیا جائے گا۔یہ ہاتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ہے۔جس کے بارے میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ہاتھ نہیں، یہ میرا ہاتھ ہے۔خدا تعالیٰ کے اس ہاتھ کا اثر ، اس کی قوت قدسیہ اور اس کی طاقت اب بھی ویسی ہی ظاہر ہوگی، جیسے قرون اولی میں ظاہر ہوئی تھی۔یہ بنیادی صداقت اور یہ بشارت ہم سے ( جو احمدیت کی طرف منسوب ہونے والے ہیں ) قربانی چاہتی ہے۔وہی قربانی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اور اولاد نے خدا کے حضور پیش کی تھی۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی بیٹوں اور فرزندوں سے بھی اسی قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔اس قربانی کے لئے آپ تیار ہو جائیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی قربانیوں کے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔( مطبوعه روزنامه افضل 05 جون 1973 ء) 877