تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 876 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 876

اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمود 16 جنوری 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں وہ ایک ہی حقیقت نظر آتی ہے۔آج نوع انسان کی زندگی میں صرف ایک حقیقت کو پائی جاتی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو اکٹھا کر کے امت واحدہ بنادیا جائے گا۔تمام لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اور آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔یہ ایک حقیقت ہے، اس کے علاوہ جو کچھ ہمیں نظر آ رہا ہے، وہ حقیقت نہیں ہے ، وہ عارضی چیزیں ہیں۔وہ اگر آج ہیں تو کل غائب ہو جائیں گی۔لیکن اسلام کا عالمگیر غلبہ ایک حقیقت اور بنیادی صداقت ہے، یہ ظاہر ہوگی اور ظاہر ہوتی چلی جائے گی۔یہ ایک روشن حقیقت ہے، جس کی روشنی سے پورا کرہ ارض جگمگا اٹھے گا۔دنیا جاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ کی مصداق بن جائے گی۔شیطان شکست کھائے گا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی صداقت غالب آئے گی۔یہ ایک بنیادی صداقت ہے۔اللہ تعالیٰ کا آسمانوں پر فیصلہ ہے، یہ ہو کر رہے گا۔اللہ تعالیٰ نے اس عظیم صداقت کے ظہور کے لئے مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعے جوتحریک شروع کی ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ نا کام ہو؟ وہ تو انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی۔دنیا کی ساری مخالفتیں نا کام ہوں گی ، اسلام غالب آئے گا۔دنیا کی ساری دولتیں نا کام ہوں گی ، اسلام غالب آئے گا۔دنیا کے سارے ہتھیار نا کام ہوں گے، اسلام کے روحانی ہتھیار غالب آئیں گے۔دنیا کی ساری بادشاہتیں مٹ جائیں گی مگر اسلام کی بادشاہت کبھی نہیں مٹے گی۔اس روحانی بادشاہت کے لئے جو عاجز بندے تیار کیے گئے ہیں، وہ آپ لوگ ہیں۔اس عظیم مقصد کے سامنے میری اور آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اگر ہمارے وجود کو پیسا جائے اور ذرہ ذرہ کر دیا جائے اور ہمارے اپنے ہی خون میں اس کا گارا تیار کیا جائے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلعہ کو مضبوط کرنے اور اس کی دیواروں کو وسیع و عریض کرنے کے لئے اس گارے کو وہاں استعمال کر دیا جائے تو یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔لیکن اگر دنیایہ بجھتی ہے کہ وہ دنیا کی دولت، دنیا کی عزتوں ، دنیا کے اقتدار اور دنیا کے ہتھیاروں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی اس تقدیر کو ٹال سکتی یا مٹاسکتی یا کمزور کرسکتی ہے تو یہ اس کی غلام نہی ہے، یہ اس کی بھول ہے۔ایسا نہیں ہوگا۔کیونکہ خدا ، جوق در اور توانا خدا ہے، جو سب طاقتوں کا مالک خدا ہے اور جو اپنے امر پر غالب بھی ہے۔وہ جو چاہتا ہے، کرتا ہے۔اس کا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا اور یہ غلبہ احمدیت کے ذریعے مقدر ہے۔876