تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 845 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 845

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم حضور نے فرمایا:۔"" اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1972ء بعض دوستوں نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں جو رقم جمع ہو، اسے کسی منافع کے کام پر لگا دیا جائے۔اور پھر اس کی جو آمد ہو، وہ افریقہ میں خرچ کی جائے۔تا کہ اصل سرمایہ بھی محفوظ رہے۔لیکن میں نے اس مشورہ پر عمل کرنے کی بجائے ساری کی ساری رقم افریقہ میں رہنے والوں کی خدمت پر لگادی۔کیونکہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کا ارشاد تھا کہ مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةٌ (البقرة) میں نے اپنے رب کریم پر بھروسہ کرتے ہوئے سارا سرمایہ خرچ کر دیا۔اور اپنے رب سے ایسی تجارت کی ، جس میں ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ اصل سرمایہ بھی محفوظ رہا اور دولاکھ سے زائد رقم کی بچت بھی ہوگئی۔اور اس طرح خدا نے جو تمام خزانوں کا اصل مالک ہے، ہماری حقیر کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈال دی۔پھر خدا نے یہ بھی فضل کیا ، احمدی ڈاکٹروں کے علاج میں بھی خاص برکت ڈالی اور ان کے ہاتھوں سے لاعلاج مریضوں کو شفا بخشنے کے بکثرت معجزے ظاہر ہوئے۔جو بجائے خود ایک نشان ہے۔تقریر کے آخر میں حضور نے احباب جماعت کو یہ خوشخبری سنائی کہ نائیجیریا کی حکومت نے ہماری جماعت کو وہاں پر براڈ کاسٹنگ سٹیشن کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔الحمد للہ۔( مطبوعه روزنامه الفضل 09 جنوری 1973ء) 845