تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 830
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 نومبر 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم میں آپ کا یعنی پاکستان کی جماعتوں کا چندہ اس وقت بہت کم ہے۔اس لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ تحریک جدید کا چندہ سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانا چاہیے۔لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔تا ہم اس کی چند وجوہ ہیں۔گزشتہ چار سال میں ملک میں جو حالات گزرے ہیں، جب ان کا جائزہ لیتا ہوں تو میں اپنے دل کو حمد کے جذبات سے معمور پاتا ہوں۔آپ کے خلاف میرے دل میں غصہ نہیں پیدا ہوتا۔تحریک جدید کے دفتر اول کے چونتیسویں سال یعنی 68-1967ء میں دفتر دوم اور سوم کو بھی ملا کراندرون پاکستان تحریک جدید کا چندہ پانچ لاکھ ، پچاس ہزار روپے تھا۔اور اس سے اگلے سال یعنی 1968-69ء میں چھ لاکھ تمہیں ہزار تک پہنچ گیا۔یعنی اسی ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔اور یہ بڑا خوشکن اضافہ تھا۔پھر اس سے اگلے سال یعنی 70- 1969ء میں یہ چندہ چھ لاکھ، میں ہزار سے بڑھ کر چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار روپے تک پہنچ گیا۔مگر اس سے اگلے سال یعنی 71-1970ء میں یہ رقم چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار سے گر کر چھ لاکھ، ارتمیں ہزار روپے پر آگئی۔کیونکہ ملک میں ہنگاموں کی وجہ سے بڑا شور مچ گیا۔جلوس اور سٹرائیکس ، گھیراؤ اور جلاؤ کی ایک جنونی کیفیت تھی، جو قوم پر طاری ہوگئی۔لیکن اتنے بڑے ہنگاموں اور اس قدر جنونی کیفیت کے باوجود تحریک جدید کے چندوں میں صرف ستائیس ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی۔اور میں سمجھتا ہوں، یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ورنہ ملکی حالات تو بڑے دگر گوں تھے۔چنانچہ ملک میں سٹرائیکس وغیرہ کا سلسلہ ایک حد تک اب بھی جاری ہے۔کوئی کہ سکتا ہے کہ ملکی سٹرائیکس کا تحریک جدید کے چندوں کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اس کا تعلق ہمارے تاجروں کے ساتھ ہے اور اس کا تعلق ہمارے دوستوں کے ساتھ ہے، جو کارخانوں میں ملازم ہیں اور اس کا تعلق ان چیزوں کے ساتھ ہے، جو کارخانوں میں بنتی ہیں یا نہیں بنتیں۔ہڑتالوں کی وجہ سے جب پیداوار کم ہوگی تو ملک کی آمد بھی مجموعی طور پر کم ہو جائے گی۔پیداوار اور آمد ایک ہی چیز کی دو شکلیں اور دوز دیئے ہیں۔ہم ایک کو پیداوار اور دوسرے کو آمد کہہ دیتے کو ہیں۔بہر حال ہنگاموں اور ہڑتالوں کی وجہ سے جہاں ملکی معیشت تباہ ہوتی ہے۔وہاں تحریک جدید اور جماعت کے دوسرے چندوں پر بھی اثر پڑتا ہے۔مگر ان غیر تسلی بخش حالات کے باوجود تحریک جدید کے پچھلے سال یعنی 72-1971ء میں چھ لاکھ، چھتر ہزار روپے کی آمد ہوئی۔حالانکہ اس میں مشرقی پاکستان کا چندہ شامل نہیں ہے۔گو ہماری دعائیں ہیں کہ خدا کرے ملک کے دونوں حصے پھر سے ایک ہو جائیں۔لیکن بظاہر حالات ہی کچھ ایسے ہو گئے ہیں کہ تحریک جدید کا جو چندہ مشرقی پاکستان کی جماعتوں کی طرف سے آتا تھا، وہ نہیں آسکا اور نہ آ سکتا تھا۔ویسے ہم امید رکھتے ہیں اور غیر ممالک مثلاً انگلستان سے مختلف 830