تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 829 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 829

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء ایک چیلنج جو مجھے اور آپ کو رمضان اور رمضان کا یہ آخری جمعہ دیتا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1972ء غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے، جمعہ اور رمضان کا یہ مضمون بہت لمبا ہو گیا ہے ابھی میں نے ایک اور بات بھی کہنی ہے ) آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔اوروہ یہی قبولیت دعا کا تعلق ہے۔رمضان کا جمعہ بالخصوص یہ آخری جمعہ ہمیں یہ پینج دیتا ہے اور کہتا ہے، اگلے سال میں پھر آؤں گا تو دیکھوں گا تم نے روحانی طور پر ترقی کی ہے یا نہیں؟ پس رمضان کا مہینہ تو اب گزرا چاہتا ہے۔اس میں قبولیت دعا کی جود کان کھلی تھی ، یہ ہر جمعہ کو کھلتی رہے گی۔جس میں روحانی اجر اور ثواب اللہ کے فضل اور اس کی رحمتیں قسم قسم کی برکتیں اور نعمتیں میسر آئیں گی۔مگر ہر انسان اپنے اپنے اعمال اور مجاہدہ کے مطابق انہیں حاصل اور روحانی حسن کو دو بالا کر سکے گا۔غرض رمضان میں اور پھر ہر جمعہ کے دن روحانی بھوک کی سیری کا انتظام کیا گیا ہے۔ایک چیلنج جو مجھے اور آپ کو رمضان اور رمضان کا یہ آخری جمعہ دیتا ہے، وہ اس دفعہ اکٹھا ہو گیا ہے۔ہم ہر سال یکم نومبر تحر یک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتے ہیں۔چنانچہ اب اس جمعہ نے ہمیں یہ پینج دیا کہ پچھلے سال سے آگے بڑھ کر دکھاؤ۔یعنی یہ جمعۃ المبارک ہمیں یہ کہہ کر جا رہا ہے کہ میں اگلے سال آؤں گا اور دیکھوں گا کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے برکتوں اور نعمتوں کے جو سامان پہلے سے زیادہ مہیا کئے تھے، ان میں سے تم نے کتنا حصہ پایا ؟ اس چیلنج پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورا اترنے کی توقع کے ساتھ میں آج تحریک جدید کے انتالیسویں اور انتیسویں اور آٹھویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔تحریک جدید کے تین دفتر ہیں۔یکم نومبر سے دفتر اول کا انتالیسواں، دفتر دوم کا انتیسواں اور دفتر سوم کا آٹھواں سال شروع ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔چار سال ہوئے ، میں نے اس وقت کے حالات کے مطابق اور گزشتہ سالوں میں تحریک جدید کی مالی قربانیوں کا جائزہ لے کر جماعت کے سامنے ایک ٹارگٹ رکھا تھا۔اور وہ یہ تھا کہ اندرون پاکستان تحریک جدید کا چندہ سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانا چاہیے۔ویسے تو تحریک جدید کا مجموعی بجٹ یعنی تحریک جدید کی ساری دنیا کی آمد جب اکٹھی کی جائے تو وہ کم و بیش پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔جس 829