تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 825 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 825

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 ستمبر 1972ء ہم ہر اس قربانی کے لئے تیار ہیں جو ہماری روحانی جنگ کے لئے ضروری ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 08 ستمبر 1972ء گذشتہ سے پیوستہ سال جب میں افریقہ گیا تو نائیجیریا کے سربراہ یعقو بوگوون سے میری ملاقات تھی۔اس سے پہلے میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ میں نے ایک، دودن میں جو جائزہ لیا ہے اور مشاہدہ کیا ہے، میرا یہ تاثر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہر نعمت عطا فرمائی تھی مگر تم ہر نعمت سے محروم کر دیئے گئے ہو۔وہ سمجھتے تھے کہ میرا عیسائی مشنوں کی طرف اشارہ ہے۔چنانچہ اگلے روز جب یعقو بوگوون سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے اس سے کہا، میرا یہ تاثر ہے، جس کا میں نے اپنے دوستوں سے اظہار بھی کیا ہے کہ You had all but you were deprived of all۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہر چیز عطا فرمائی تھی مگر تم ہر چیز سے محروم کر دیئے گئے ہو۔میں نے جب یہ فقرہ کہا تو اس نے بے ساختہ کہا:۔How true you are! How true you are!! How true you are!!! پس کہنے کو تو بغیر کسی عمل کے نائیجیریا پر احسان دھرنے گئے تھے۔نائیجیریا نے انگریز پر کوئی احسان تو نہیں کیا تھا کہ وہ وہاں پہنچا تھا۔بقول خود ان کی خدمت کرنے کے لئے ان کا یہ عمل رحمان کی صفت سے ملتا جلتا ہے۔کیونکہ صفت رحمن کا مطلب یہ ہے کہ کسی عامل کے عمل کے بغیر اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے۔مثلاً اس نے ہماری پیدائش سے بھی پہلے ہمارے لئے ہزار ہا چیز میں پیدا کر دیں۔انگریزوں کا اہل افریقہ سے سلوک گو بظاہر اس سے ملتا جلتا ہے لیکن حقیقتاً اس کے برعکس ہے۔انگریز ان کو ایکسپلائٹ کرنے کے لئے گئے تھے۔میں اپنی تقریروں میں اپنے افریقن دوستوں سے کہتا تھا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جب پاور یوں کی فوج تمہارے ملک میں داخل ہوئی تو اعلان انہوں نے یہی کیا تھا کہ وہ خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔لیکن ان پادریوں کی صفوں کے پیچھے ان کی جوفو جیں داخل ہوئیں، ان کی توپوں سے پھول نہیں جھڑتے تھے بلکہ گولے برسے تھے۔اور انہوں نے جو تمہارا حال کیا ، وہ تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔مجھے 825