تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 817
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرمود 240 مارچ 1972ء میری اطاعت کرو گے تو میری ساری لعنت تم پر پڑے گی۔فرماتا ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ کچھ میری رحمت کہ کچھ میری رحت سے حصہ لے لو اور کچھ میرے قہر اور غضب سے حصہ لے لو۔پس اس ذہنیت کا پیدا ہونا ، جس کی طرف إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ میں اشارہ کیا گیا ہے، بڑا ضروری ہے۔خصوصاً ایک احمدی کے لئے بڑا ضروری ہے۔اور احمدیوں میں سے اس گروہ کے لئے بڑا ضروری ہے، جنہوں نے خدا تعالیٰ سے ایک نیا عہد باندھا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں تیرے دین کے لئے تیری راہ میں وقف کرتے ہیں۔(مطبوعہ روزنامه الفضل 21 مئی 1972 ء ) 817