تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 805
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء ہم کم علم ہیں، ہم دنیا کے دھتکارے ہوئے ہیں، ہمارے پاس کوئی سیاسی اقتدار نہیں، نہ ہمیں کسی سیاسی اقتدار کی خواہش ہے۔یہ بات اپنی جگہ درست ہے۔لیکن جب ہماری زبان پر ہمارے اللہ اور ہمارے رب کا نام آتا ہے تو پھر کوئی چیز ناممکن نہیں رہتی۔اس کے لئے ہر چیز ممکن ہے۔جو وہ چاہتا ہے، وہ ہوگا۔البتہ ہر چیز کے وقوع پذیر ہونے کا اس نے وقت مقرر کیا ہوا ہے۔اور اس کا اسی کو علم ہے۔اس نے ہمیں بتایا نہیں۔لیکن وہ جس وقت پردہ اٹھائے گا اور ہمیں دکھائے گا کہ اس کا حکم پورا ہو گیا، اس وقت تک اس نے ہمیں کہا ہے کہ میری راہ میں قربانیاں دیتے چلے جاؤ۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اس وقت تک اس کی منشاء کے مطابق اتنی قربانی جتنی وہ چاہتا ہے، اس کے حضور پیش کرتے چلے جائیں اور وہ اسے قبول فرمائے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اس کے بعد اس شوریٰ کا اختتام ہو گا اور آپ دوست اللہ کی پناہ اور اس کے فضلوں اور رحمتوں کے سایہ میں اپنے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔آپ خیرت سے رہیں، یہاں بھی اور وہاں بھی اور آپ کے ساتھ تعلق رکھنے والے بھی۔اللہ تعالیٰ دنیا کے لئے بھلائی اور بہتری کے سامان پیدا کر دے۔خدمت دین کی جو ذمہ داریاں ہم پر ڈالی گئی ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اصلاح نفس اور تربیت اولاد کی جو دو دھاری تلوار ہے، اس کے بھی ہم دھنی اور ماہر ہوں۔یعنی اپنے نفس کی بھی اصلاح کرنے والے ہوں اور اپنے غیر کی بھی اصلاح کرنے والے ہوں۔( اور اس نقطہ نگاہ سے اپنا بچہ بھی غیر ہی ہوتا ہے، وہ اپنا نفس تو نہیں ہوتا ) اور پھر سارے بھائی ہیں، ان کے لئے بھی بھلائی اور بہتری کی کوشش کرنے والے ہوں۔ہمارے لئے تو غیر کوئی نہیں ہے۔صرف اپنے نفس سے علیحدہ بتانے کے لئے غیر کا لفظ بولا گیا ہے۔پس یہ جو دوہری ذمہ داری ہے ، خدا تعالیٰ اس کے نباہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور جو خواہش اور جذبہ ہر احمدی کے دل میں ہے کہ اسلام دنیا میں جلد غالب ہو اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا ہو اور انسانی روح آپ کی عظمت اور شان کی شنا سا بنے ، خدا کرے، ہماری یہ خواہش جلد تر پوری ہو۔آمین۔آؤ اب دعا کر لیں“۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 27 تا 29 مارچ 1971 ء ) 805