تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 801 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 801

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء کے لئے یہ پروگرام بنایا ہے کہ وہ پہلے یہاں ہاؤس جاب ضرور کرے۔اس لئے کہ افریقہ میں وقف زندگی کے بعد خدمت انشاء اللہ برکات کا موجب ہوگی۔اور اس فرد کے لئے بھی اس کی ترقی کی راہوں میں روک نہیں بنے گی۔چنانچہ ڈاکٹروں سے میں نے مشورہ کیا۔میں نے کہا کہ میں ان بچوں کی آگے علمی استعدادوں کی زیادتی کے راستے میں روک نہیں بنا چاہتا۔اس واسطے یہ بتاؤ کہ اگر یہ ہاؤس جاب کئے بغیر چلے جائیں تو آئندہ ان کی مزید پڑھائی میں حرج تو نہیں ہو گا ؟ چنانچہ مجھے بتایا گیا کہ اگر اس طرح اگر چلے گئے تو F۔R۔C۔S وغیرہ کے جو امتحان ہوتے ہیں، ان میں شامل نہیں ہو سکتے۔پھر واپس آکر ایک سال ہاؤس جاب کریں، تب ان کو اجازت ملے گی۔میں نے کہا کہ پھر نہیں بھیجیں گے۔یہ ابھی ہاؤس جاب کریں گے۔یہ دو بچے ہیں۔ان کو میں نے روک لیا ہے کہ تم ہاؤس جاب کرو۔پھر وہاں تین سال خدمت کرو۔اور بجائے اس کے کہ تم تین سال کے بعد واپس آکر پھر انگلستان جاؤ۔پیسے تم نے جمع کئے ہوئے ہوں گے، وہیں سے انگلستان جا کر Higher Digree لو۔پھر یہاں آکر اپنے ماں باپ سے ملو اور پھر اگلے تین سال کے لئے وہاں جا کر خدا کا کام کرو۔دین بھی تمہیں ملے گا، دنیا بھی تمہیں ملے گی۔ہم تو انشاء اللہ بفضلہ تعالیٰ دین اور دنیا میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جانے والی قوم ہیں۔غرض نوجوانوں میں بھی اور بڑوں میں بھی اتنا اخلاص پایا جاتا ہے کہ آدمی بے اختیار ہوکر خدا تعالیٰ کی حمد میں مصروف ہو جاتا ہے۔پس ہمیں خدا تعالیٰ کی ہر وقت حمد کرتے رہنا چاہئے۔نائیجیریا میں دس میڈیکل سنٹر کھولنے کی تجویز تھی۔وہاں کی حکومت نے ابھی اصولی طور پر پانچ کی اجازت دی ہے اور ریزیڈنٹ پرمٹ تو ابھی تک شاید ایک کا آیا ہے، باقی کی انہوں نے منظوری تو دے دی ہے۔ان کے جانے میں کچھ وقت لگے گا۔غانا میں چار میڈیکل سنٹر کھولنے کا میں نے کہا تھا۔اب وہ زور دے کر پانچ کا کہتے ہیں اور پانچواں ڈاکٹر بھجوانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گیمبیا میں بھی جب ڈاکٹر جائیں گے تو پھر مطالبے بہت شروع ہو جائیں گے۔میں نے گیمبیا میں ایک سکول کی بنیا درکھ دی تھی۔اس وقت مولوی محمد شریف صاحب ( بڑے سمجھدار آدمی ہیں لیکن پتہ نہیں کیا نا مجھی کی بات کر گئے ) نے مجھے سے وعدہ کر لیا کہ 18 مہینے میں ہم اس سکول کی عمارت کو مکمل کر لیں گے۔حالانکہ گیمبیا کی جماعت کے خزانے میں اس کام کے لئے ایک دھیلہ بھی نہیں تھا۔لیکن مجھے انہوں نے یہ تاثر دیا کہ ہمیں کوئی وقت نہیں پیسے بھی جمع ہو جائیں گے اور باقی سب کچھ بھی ہو جائے گا۔میں نے اس وقت ان سے کہا کہ 18 مہینے کیوں؟ کوشش کرو ایک سال کے اندر سکول کی عمارت مکمل ہو جائے۔جب میں افریقہ 801