تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 800 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 800

ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم دوڈاکٹر گیمبیا میں جارہے ہیں۔ان میں سے ایک تو یہاں سے روانہ ہو گیا ہے اور دوسرا ڈاکٹر بھی یہاں سے انشاء اللہ 15 دن تک روانہ ہو جائے گا۔کئی اور ڈاکٹر بھی پیچھے تیار کھڑے ہیں۔میرے تو و ہم گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اتنے فضل نازل کرنے کا ارادہ کر چکا ہے۔” بہر حال یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہی ہے، جو لوگوں کے دلوں کو بدل رہا ہے۔وہاں ایک ایسا ڈاکٹر بھی بھیج رہے ہیں، جو انگلستان میں بڑے آرام سے بیٹھا ہوا تھا اور وہ ڈینٹسٹ ڈاکٹر عبدالحق صاحب لا ہور والوں کا صاحبزادہ ہے۔انہوں نے وقف کیا ہے۔وہ اب 60 پونڈ اور One fourth of the net income پروہاں بڑے اخلاص سے جا رہے ہیں۔یہاں ہمارے ایک ڈاکٹر نے چھٹی مانگی تھی۔کیونکہ میں نے یہ ہدایت کی تھی تین ، تین سال کی چھٹیاں لیں اور وہاں چلے جائیں۔نوکریاں نہ چھوڑیں۔پھر یہاں آکر ملک کی خدمت کریں۔بعض جگہ ان کی چھٹیاں منظور ہو گئیں ، بعض جگہ منظور نہیں ہوئیں۔تعصب یا جہالت ہر جگہ ہوتی ہے۔بہر حال ایک ڈاکٹر کو محکمہ نے چھٹی نہیں دی تو اس نے استعفیٰ دے دیا۔اب وہ استعفی منظور کرنے میں دیر کر رہے ہیں۔لیکن یہ تو Pinpricks ہیں۔جس طرح سوئی چھوئی جاتی ہے۔سوئی چھنے سے انسان مرتا تو نہیں لیکن تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ایسی سوئیاں تو ہمیں چھتی ہی رہتی ہیں۔اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔غرض انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے کہ میں نے تو بہر حال جانا ہے، زندگی وقف کی ہوئی ہے۔بڑے اخلاص سے نوجوان ڈاکٹروں اور بڑی عمر کے ڈاکٹروں نے اپنے آپ کو خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کی اس پیش کش کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔پس آپ خدا تعالیٰ کی بڑی حمد کریں۔وہ جماعت پر اتنے فضل کر رہا ہے کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔ہمیں اس وقت سکولوں کے پھیلاؤ کے لئے پہلے مرحلے پر 70 سے 80 ٹیچرز کی ضرورت تھی۔چنانچہ سو، دوسوٹیچر ز نے اپنی اپنی زندگی سلسلہ کے لئے وقف کر دی ہے۔اس طرح بہت سے ڈاکٹروں نے بھی زندگی وقف کی ہے۔جنہیں ہم نے سر دست Waiting List پر رکھ لیا ہے۔لاہور ریجن میں اس سال جولر کا میڈیکل کے آخری امتحان میں فرسٹ آیا ہے، وہ ہمارا بڑا پیارا احمدی نوجوان ہے۔اس نے بھی اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔کوئی اور فرسٹ آتا تو اس نے اپنے ملک میں بھی اس طرح خدمت نہیں کرنی تھی۔اس نے سوچنا تھا کہ کوئی انگریزی فرم اسے زیادہ پیسے دے کر رکھ لے تو زیادہ اچھا ہے۔لیکن اس احمدی بچے نے کہا کہ میں افریقہ میں جاکے خدمت کروں گا۔میں نے مشورے کے بعد اس 800