تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 799
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء دو جگہ تو غیر احمدی پیراماؤنٹ چیفس نے پختہ مکان، جو وہاں بہت کم ہیں ، ( کنکریٹ کی چھتوں والے ) وہ ہمارے ہیلتھ سنٹر ز کو دیئے ہیں۔جس جگہ ڈاکٹر غلام مجتبی صاحب ہیں ، وہاں تو اتنا بڑ امکان ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اکیس (21) بیڈ کا ان ڈور ہسپتال بھی تیار کر لیں گے۔اور جہاں پہلے کام شروع ہوا ہے یعنی کماسی سے 20 میل شمال مغرب میں وہاں بھی خاصی بڑی عمارت ہے۔لیکن اتنی بڑی نہیں۔لیکن اس کے ساتھ ہی وہاں انہوں نے نصف میل ( ایک جگہ غلطی سے میرے منہ سے میل یا ڈیڑھ میل نکل گیا تھا، دراصل نصف میل مربع) کا علاقہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں دیا ہے۔تا کہ ہم اپنے کام یعنی ہیلتھ سنٹرز وغیرہ کو وسیع کر سکیں۔نصف میل مربع تھوڑا علاقہ نہیں۔یہ بہت بڑا علاقہ ہوتا ہے۔66 اجے بواڈے، جہاں ہماری ایک احمدی بہن الحاجہ فاطمہ نے کوئی 25-20 ہزار پونڈ اپنی طرف سے خرچ کر کے ایک بہت بڑی مسجد بنوائی تھی اور جس کا میں نے افتتاح کیا تھا، وہاں کی اسیر یا لوکل کمیٹی نے ہمیں 120 ایکڑ زمین دی ہے۔آج اخبار میں آیا ہے، بعضوں نے پڑھ لیا ہوگا۔بعض اخبار نہیں پڑھتے سب کو اخبار پڑھنا چاہیئے۔نائیجیریا کے شمال میں سکوٹوسٹیٹ ہے۔یعقوب گوون صاحب نے نائیجیریا کی بارہ نئی سٹیٹس بنائی ہیں۔ان میں سے ایک یہ سکوتو کی سٹیٹ ہے۔میں نے وہاں چار سکول کھولنے کی پیش کش کی تھی۔دو لڑکوں اور دولڑکیوں کے۔کیونکہ مسلمان لڑکیاں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔وہاں کی حکومت نے ہمیں دو جگہ 140-40 یکٹر زمین ہمارے سکولوں کے لئے دی ہے۔یہ بھی بڑی زمین ہے۔سال کے اندر اندر یہاں شمالی علاقہ میں لڑکوں کے دو سکول کھل چکے ہیں۔ایک تو کھل گیا ہے، دوسرے کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ اس مہینے کی 29 تاریخ کو کھل جائے گا۔نائیجیریا میں ان دو سکولوں کے علاوہ غانا میں بھی دونئے سکول کھل گئے ہیں۔ایک تو لڑکوں کے لئے اور دوسرا لڑکیوں کے لئے۔حالانکہ اس پر کافی وقت لگتا ہے۔بعض دفعہ تو ہمارے خط کا جواب دو، اڑھائی مہینے کے بعد آتا ہے۔بعض دفعہ جلدی آجاتا ہے بعض دفعہ بڑی در لگتی ہے۔ریڈ ٹیپ ازم جس طرح ہمارے ملک میں ہے، وہاں ان کے ملکوں میں بھی ہے۔اساتذہ اور ڈاکٹروں کے لئے ریذیڈنٹ پر مٹ یا ڈاکٹروں کے لئے گورنمنٹ سے اجازت وغیرہ کے سلسلہ میں کافی دیر گتی ہے۔لیکن پرمٹ ابھی یہاں پہنچے نہیں تھے کہ انہوں نے وہاں عارضی انتظام کر کے سکول جاری کر دیئے تھے۔اب پرمٹ کی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔799