تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 798
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کرے کہ ہم نے غور کیا ہے۔لیکن وہ غوران کا صرف مارچ کے مہینے میں نہ ہو بلکہ ہر مہینے میں ہوا کرے۔ضمنا شوری کی دونوں سٹینڈنگ سب کمیٹیوں کے سیکرٹری نوٹ کرلیں کہ انہوں نے مہینہ میں ایک میٹنگ ضرور کرنی ہے اور مجھے رپورٹ بھی دینی ہے کہ اتنے گھنٹے کی سب کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اور ہم نے غور کیا۔یہ ٹھیک ہے کہ یہ سارے رضا کارانہ کام کرنے والے ہیں اور ان کے اپنے کام بھی ہیں اور ہمیں ان کے اپنے کاموں میں کوئی اعتراض نہیں۔لیکن ہمیں اس بات پر ضرور اعتراض ہے کہ مہینے میں اپنے کام چھوڑ کر ایک دن کے لئے بھی نہیں بلکہ تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ کر اس ضروری کام کی طرف توجہ نہ دیں، جو جماعت کا اور بنی نوع انسان کا کام ہے۔نمائندگان سے مخاطب ہو کر حضور نے فرمایا:۔" کیا سب متفق ہیں کہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں جلد سے جلد تراجم کرائیں جائیں؟“ چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کا منشاء معلوم ہوا تو میں نے اس بات کا اظہار بھی کیا اور میرا دل بھی اس ایمان سے بھر گیا کہ یہ کام تو ضرور ہوگا۔لیکن کس رفتار سے ہوگا اور کتنی جلدی ہوگا ، اس کا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہی تھا۔ظاہری حالات میں یہ نظر آتا تھا کہ شاید اس منصوبہ کے پہلے مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر پانچ سال یا ممکن ہے سات سال لگیں گے۔اس کا اظہار میں نے وہاں بھی کیا۔چنانچہ میں جب وہاں سے واپس آیا تو مجھے نظر آنے لگا اور میری بعض حسوں نے ( جو ہر ایک کو میسر نہیں آتی ، اللہ تعالیٰ بعض بندوں کو دے دیتا ہے۔محسوس کیا کہ یہ کام تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی جلدی سے ہو جائے گا۔وہ تو یہاں سے اتنی دور بیٹھے ہوئے ہیں۔بعض دفعہ ایک مہینے کے بعد خط پہنچتا ہے۔ان کو تو حالات کا پتہ نہیں تھا۔میں نے ان سے جو باتیں کیں، وہ ان کے کانوں میں پڑی ہوئی تھیں۔اس کے مطابق وہ اپنی سکیم بڑی آہستہ آہستہ بنارہے تھے۔چنانچہ ان کو ڈانٹنا پڑا کے دوڑو۔میں تو دوڑ رہا ہوں، تم آہستہ آہستہ چل رہے ہو۔میرے ساتھ کیسے رہو گے؟ دوڑ و تا کہ اکٹھے چلیں۔اب ظاہری حالات میں یہ وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ایک سال پورا نہیں ہو گا کہ ہمارا کام کافی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔ایک تو ڈاکٹروں نے وہاں کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنی شروع کیں اور دوسرے اساتذہ نے اپنی زندگیاں وقف کرنی شروع کیں اور بڑی تیزی سے کام شروع ہو گیا۔اس وقت تک یعنی ایک سال کے اندر اندر تین ڈاکٹروں نے کام شروع کر دیا ہے۔تیسرے کے متعلق ابھی غانا سے اطلاع نہیں آئی۔لیکن یہ اطلاع تھی کہ وہ جلدی ہی ایک دودن میں کام شروع کر دیں گے۔اس مہینے کے آخر میں کسی وقت انہوں نے کام شروع کرنا تھا۔798