تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 791
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء وہاں سے چلے ہیں، اس وقت 21 ہزار پونڈ نصرت جہاں ریزروفنڈ میں جمع ہو چکا تھا۔اس کے بعد وصولی کی اور اطلاعات بھی آئی ہیں۔نصرت جہاں ریزروفنڈ کے متعلق ایک لطیفہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں بہت سے مہربان ہیں۔ایک مہربان نے یہ کہ دیا کہ نصرت بھٹو“ کے نام پر سیاسی فنڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے۔مجھے خیال آیا کہ اگر چہ اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بہر حال حکومت کے جو ذمہ دار افسر ہیں، ان کے علم میں لانا چاہئے کہ اصل واقعہ کیا ہے؟ اور بھی دو چار باتیں تھیں۔چنانچہ میں اس نیت سے حکومت کے ایک بڑے افسر سے ملا اور ان سے میں نے کہا کہ ہمارے متعلق آپ دو باتوں کا خیال رکھا کریں۔ایک تو یہ کہ ہمارا ہر پیسہ رجسٹر پر چڑھتا ہے اور ہر خرچ Cheque (چیک) کے ذریعہ ہوتا ہے۔کسی وقت آپ اپنا آدمی بھیج کر چیک کروا سکتے ہیں کہ کہاں خرچ ہوا ہے؟ دوسرا یہ کہ اتنے اخلاص سے جو جماعت چندہ دینے والی ہے، ان کے چندوں کو ہم اتنے پاگل اور ظالم ہیں کہ مرکز میں بیٹھ کر سیاست پر ضائع کر دیں گے۔میں نے ان سے کہا۔میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔تین دن ہوئے ، لندن سے مجھے ایک نوجوان کو خط ملا۔اس نے مجھے لکھا کہ میں نے اپنی شادی کے لئے کچھ رقم جمع کی تھی کہ آپ کا خط آ گیا۔( کچھ دوستوں کو میں نے یہاں سے اپنے دستخطوں سے خط بھیجے تھے کہ جلدی رقم دیں) جب آپ کا خط آیا تو میں نے اپنی شادی ملتوی کر دی اور اپنے وعدے کی سو یا دو سو پونڈ کی رقم ساری کی ساری پہلے سال ہی ادا کر دی۔میں نے ان سے کہا کہ اتنے پیار اور اخلاص سے جو لوگ چندہ دیتے ہیں، ان کے چندوں کو ہم اس طرح سیاست میں ڈبو کر ضائع کر دیں گے؟ اس لئے آپ کو اس کا خیال بھی نہیں کرنا چاہئے۔اگر آپ ایسی باتیں مان لیں تو ہمیں بڑا دکھ ہوتا ہے۔پس جماعت بڑے پیار اور محبت سے قربانی دیتی ہے۔لیکن خدا کے لئے جتنا زیادہ پیار اور اخلاص ہو،شیطان کو اتنا زیادہ دکھ پہنچتا ہے۔پھر شیطان ثواب کو ضائع کرنے کے لئے حملے کرتا ہے۔انسان کبروغرور میں پڑ جاتا ہے اور یہ جتانے لگتا ہے کہ اس نے یہ قربانی کی۔بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اس قسم کے فتنوں میں پڑ جاتے ہیں۔اس سے بھی ہمیں بچنا چاہئے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کو تو ہمارے پیسے کی ضرورت نہیں، وہ تو ہمیں ثواب کا موقع بہم پہنچاتا ہے۔اس واسطے جیسا کہ میں نے نصرت جہاں ریز روفنڈ کے اعلان پر بھی کہا تھا کہ مجھے یہ فکر نہیں تھی کہ پیسے آئیں گے بھی یا نہیں؟ اور آئیں گے تو کیسے آئیں گے؟ کیونکہ میں جانتا تھا کہ جب خدا نے مجھے خرچ کرنے کے لئے کہا ہے تو وہ پیسے بھی دے گا۔کوئی معمولی انسان تو ایسا کر لیا کرتا ہے لیکن امیر آدمی بھی ایک حد تک جب کہتا ہے، یہ خرچ کرو تو ساتھ 791