تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 790 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 790

ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہیں۔اگر صف سوم والے صف دوم میں آجائیں تو صف سوم پر تو اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ ایک ہزار کے بجائے 2862 اس وقت بھی شامل ہیں اور بھی آرہے ہیں۔صف دوم دوسو کے بجائے تین سو تک پہنچ سکتی ہے اور صف دوم ہی سے یا صف سوم میں بھی ایسے دوست ہو سکتے ہیں، جو Jump کر کے بدلے ہوئے حالات میں پانچ ہزاری بن جائیں۔پانچ ہزاری مغل بادشاہوں کی طرف سے منصب بھی دیا جاتا تھا۔مگر یہ تواللہ تعالیٰ کا عطا کردہ منصب ہے کہ پانچ ہزار دو اور زیادہ ثواب لے جاؤ۔غرض اس طرح پانچ ہزاری بن جائیں اور وہ جو دو ہزاری ہیں، ان کی تعداد بھی کم نہ ہو۔پس بدلے ہوئے حالات میں اللہ تعالیٰ نے جن دوستوں کو پیسے دیئے ہیں، وہ اس طرف توجہ کریں اور پانچ ہزاری بن جائیں۔جہاں تک بدلے ہوئے حالات کا تعلق ہے، اس سے میری مراد دو قسم کے بدلے ہوئے حالات سے ہے۔ایک یہ کہ اخلاص کی حالت بدل جائے اور طبیعت میں زیادہ جوش پیدا ہو جائے۔اگر کوئی دوست پانچ ہزار دینے کے قابل تو پہلے بھی تھا لیکن نہیں دیئے تو اب خدا تعالیٰ اس کے اخلاص کو بڑھا دے اور وہ کہے، میں نے ستی کی۔دوسرے یہ کہ پہلے طاقت ہی نہیں تھی۔پھر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ، اسے زیادہ پیسے دے دیئے اور وہ کہے کہ میں دو ہزار پر کیوں ٹھہروں ؟ جب خدا تعالیٰ نے اپنے دین اور عطا میں کمی نہیں کی بلکہ میرے مال میں یکدم بہت زیادتی کر دی ہے تو پھر میں پیچھے کیوں رہوں، مجھے آگے آنا چاہئے۔مثلاً سرگودھا میں کسی کا ایک مربع میں باغ تھا، پچھلے سال موسم ٹھیک نہیں تھا، اس لئے اس کی آمد دس ہزار روپے ہوئی۔اس دفعہ اگر اس مربع کی فصل اللہ تعالٰی نے اچھی کر دی اور دس کی بجائے اسے تھیں ہزاریل گئے تو اس طرح میں ہزار روپے کی زائد آمدنی ہوگئی ، اس لئے وہ دو ہزار سے آسانی سے پانچ ہزار تک پہنچ سکتا ہے۔پس ایک یہ بھی بدلے ہوئے حالات ہیں۔اور یہ محض فلسفہ نہیں بلکہ حقیقت ہماری عملی زندگی میں ایسے حالات سامنے آتے رہتے ہیں۔مجھے دوست لکھتے رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یکدم فضل کیا اور پیسے زیادہ آگئے ، اس لئے ہم یہ مالی قربانی اور دے رہے ہیں۔انگلستان میں تین سال کی کوشش سے فضل عمر فاؤنڈیشن کی وصولی کے زمانے میں 21 ہزار پونڈ جمع ہوا تھا۔مگر جماعت آگے نکل گئی۔اور نصرت جہاں ریز روفنڈ میں گوا بھی سال ختم نہیں ہوا، 21 ہزار پونڈ جمع ہو چکے ہیں۔پچاس ہزار پونڈ کے قریب ان کے وعدے ہیں۔امام مسجد لنڈن بشیر احمد رفیق صاحب ایک مہینہ پہلے جب وہاں سے آرہے تھے تو میں نے ان کو لکھا تھا کہ جب آپ انگلستان چھوڑ میں تو اس مد میں 21 ہزار پونڈ جمع ہونا چاہیے۔اس وقت غالباً 16,17 ہزار پونڈ کے درمیان جمع تھا۔مگر جس وقت یہ 790