تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 789 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 789

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم " ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء جماعت بڑے پیار اور محبت سے قربانی دیتی ہے ارشاد فرمود و 27 مارچ 1971 ء بر موقع مجلس مشاورت فضل عمر فاؤنڈیشن کا ذکر کرنے کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہ یہ بھی ختم ہوئی تھی کہ میں نے نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک کی۔اس وقت تو انسانی دماغ کچھ اور سوچتا ہے۔حالانکہ بعض الہبی اشارے بھی تھے، جیسا کہ میں نے کئی دفعہ ذکر کیا ہے۔بہر حال جماعت کے حالات دیکھ کر اور اپنے اندازے کے مطابق میں نے کچھ اعلان کیئے۔چنانچہ اللہ تعالی نے اس میں بھی بہت زیادہ فضل کیا۔جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے طاقت بھی تھی۔انہوں نے میرے اعلان اور میری تعیین پر ٹھہر نا پسند نہیں کیا۔بلکہ آگے بڑھ گئے۔مجھے اس سے بڑی خوشی ہوئی ہے۔مثلاً اس وقت میرے ذہن میں یہ تھا کہ ایک ہزار دوست پانچ سوروپے والی صف سوم میں شامل ہوں لیکن ایک ہزار کی بجائے 2800 سے بھی زیادہ احمد کی دوست اس صف میں شامل ہو چکے ہیں۔یعنی قریباً تین گنا زیادہ۔دو ہزار روپے دینے والی صف دوم تھی۔اس کے لئے میں نے کہا تھا کہ دوسو یا اس سے زائد ایسے دوست ہوں، جو دو ہزار یا اس سے زائد روپے فی کس دیں۔بہر حال میرا اندازہ تھا کہ اگر جماعت میں دوسو ایسے دوست ہوں، جو دو ہزار فی کس دیں تو یہ بھی بڑی بات ہے۔چنانچہ 201 دوست ایسے ہیں، (ممکن ہے، یہ تعداد زیادہ ہوگئی ہو کیونکہ یہ دو، تین دن پہلے کی رپورٹ ہے۔) جنہوں نے دو ہزار اور بعض نے اس سے کچھ زائد دینے کا وعدہ کیا ہے۔البتہ پانچ ہزار روپے دینے والی جو صف اول ہے، وہ میرے اندازے کے مطابق پوری نہیں ہوئی بلکہ کم ہے۔ویسے اب بھی مجھے یقین ہے کہ جماعت میں چند ایک ایسے امیر دوست ہیں، جنہوں نے ستی کی ہے۔اگر چہ رقم تو زیادہ ہے، اس میں شک نہیں۔لیکن دوسو بھی کوئی ایسی تعداد نہیں تھی کہ پوری نہ ہوتی۔145 احباب نے اس صف اول میں حصہ لیا ہے۔ابھی 65 کی اور گنجائش موجود ہے۔65 کی کمی کوئی ایسی چیز نہیں کہ پوری نہ ہو۔اس سلسلہ میں دفتر والوں نے مجھے یاد دہانی کرانی شروع کی تھی تو میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ چپ کر کے اپنے کام کئے جائیں۔میرے نزدیک صف سوم میں بھی بعض دوست ایسے ہیں اور اسی طرح صف دوم میں بھی ایسے دوست ہیں، جو اوپر کی صف میں جاسکتے 789