تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 786
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 دسمبر 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیروں میں سے ایک تقدیر ہے، جو کبھی ٹلا نہیں کرتی۔یہ تو انشاء اللہ ہوکر رہے گا۔مگر تم خدا سے قوت حاصل کرو اور کثرت سے استغفار کرو۔کیونکہ خدا تعالٰی کی رحمت اور اس کے فضلوں کا وارث بننے کے لئے اپنے اوپر اس کی محبت میں گم ہو کر ایک موت وارد کرو گے تو پھر تمہیں ایک ایسی زندگی ملے گی کہ تمہارے لئے بھی نہایت برکت، خوشی اور مسرت کا موجب ہوگی اور دنیا کے لئے بھی رحمت اور برکت کا موجب بنے گی۔خدا کرے کہ جلد ایسا ہو جائے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم جنوری 1972ء) 786