تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 775 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 775

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خلاصه خطاب فرموده 17 اکتوبر 1971ء ہمارا فرض ہے کہ اسلام اور قرآن کی اشاعت کے لئے انتہائی کوشش کریں خطاب فرموده 17 اکتوبر 1971ء برموقع سالانہ اجتماع انصار الله 55 جولوگ قرآن کریم کی خدمت کرتے ہیں اور اس طرح غلبہ اسلام کی عملی جدو جہد میں حصہ لے کر اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ان پر انتہائی فضل کرے گا۔وہ ان لوگوں میں شامل نہیں ہوں گے، جن سے متعلق فرمایا:۔عَامِلَةً نَّاصِبَةٌ یعنی وہ اپنی محنت کا نتیجہ نہ پا کر تھکن سے چور ہو جاتے ہیں۔بلکہ ان میں شامل ہوں گے، جن کے متعلق فرمایا:۔وَجُوهٌ يَوْمَيذٍ نَاعِمَةٌ لِسَعْيِهَا رَاضِيَةً فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَا غِيَةً (الغاشیہ) یعنی ان کے چہروں سے خوشی اور مسرت پھوٹ پھوٹ کر نکل رہی ہوگی۔وہ اپنی کوششوں کا نتیجہ دیکھ کر مطمئن ہوں گے۔اور وہ کبھی لغو باتوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کریں گئے۔"" جو کوششیں بھی دعاؤں کے حصار کے اندر رہ کر نہیں کی جائیں گی ، ان کا نتیجہ کبھی حقیقی خوشی کی صورت میں ظاہر نہیں ہو سکتا۔حقیقی خوشی کی صورت میں ظاہر ہونے والا نتیجہ صرف ان لوگوں کو حاصل ہوتا ہے، جو دعاؤں کے حصار میں رہ کر کوشش کرتے ہیں۔اور جو لوگ غیر محد و دروحانی انعامات کے حصول کے لئے قرآن کی خدمت اور اس کی اشاعت میں حصہ لیتے ہیں ، وہ مسلسل کوشش کرتے ہیں۔ان کی ہر کوشش کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ انہیں ایک خاص لذت اور سرور بخشتا ہے۔لیکن ہر لذت اور سرور کے نتیجہ میں وہ پھر مزید کوشش کرتے چلے جاتے ہیں اور کبھی تھکتے نہیں۔اور نہ اپنے وقت کو لغو باتوں میں ضائع کرتے ہیں۔گویا انعامات کی لذت اور سرور اور کوشش اور جدو جہد متوازی چلتے چلے جاتے ہیں۔اور خدا کے پیار کو حاصل کرنے کا ایک غیر متناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔پس ہم میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہے کہ اسلام کی خدمت اور قرآن کی اشاعت کے لئے انتہائی کوشش اور محنت سے کام لے اور کوشش اور محنت کے تسلسل کو ہمیشہ قائم رکھے۔تا کہ خدا کے پیار اور اس کی محبت کا تسلسل بھی قائم رہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1971ء) 775