تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 773 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 773

تحریک جدید- ایک المی تحریک۔۔۔جلد چہارم - اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء کروا دیا ہے۔کسی نے اس سے کہا بھی کہ یہاں تو قرآن کریم ضرور پڑھائیں گے۔اس نے کہا، بیشک پڑھائیں، میں تو اپنے بچے کو یہیں داخل کر اوؤں گا۔علاوہ ازیں بعض پر اماؤنٹ چیف کے بچے والدین سے لڑتے ہیں کہ ہم نے احمدیہ میں داخل ہونا ہے۔افریقہ کی زبان میں احمدیہ سے مراد احمد یہ سکول ہے۔چنانچہ وہ خالی احمد یہ کہتے ہیں کہ ہم کو احمد یہ میں داخل ہونا ہے۔یعنی ہم احمد پوں کے سکول میں جائیں گے۔پس اللہ تعالیٰ بے حد فضل کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی اپنی استطاعت اور ہمت کے مطابق نصرت جہاں ریزروفنڈ میں عطیہ دینے اور نصرت جہاں آگے بڑھو کے لئے جانی اور وقتی جہاد کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔میں پہلے دن سے ہی یہ دعا کر رہا ہوں (میں نے پہلے بھی یہ اعلان کیا تھا اب بھی کرتا ہوں اور آپ بھی کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ کے حضور کچھ پیش کر دینے سے کچھ نہیں بنتا، جب تک اللہ تعالیٰ کی قبولیت حاصل نہ ہو۔اس واسطے آپ نے پیش تو کر دیا مگر وہ جوساری دولتوں کا مالک ہے، اس کے لئے آپ نے ہزار، دو ہزار تو دے دیا تو کیا دیا۔لیکن اگر وہ اپنے فضل اور رحم سے ایک دھیلے کو قبول فرما لے تو آپ کو سب کچھ مل گیا۔پس آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قبول فرما لے۔اور جس طرح اس نے اس وقت تک برکت ڈالی ہے، اس سے زیادہ برکت ڈالتا چلا جائے ہماری کوششوں میں۔اور ہم آخری کامیابی کا دن جلد تر دیکھ لیں“۔مطبوعه روز نامه الفضل 13 فروری 1972ء) 773