تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 772 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 772

اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم سامان بھی ہے۔مگر ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے خرچ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ فضل کرے اور یہاں ہمارا پریس لگ جائے تو ہمارا دل کرتا ہے کہ ہمارے پاس جتنے پیسے ہیں، یعنی پاکستان کی جماعت کا کل چندہ ساڑھے ستائیس لاکھ ہے۔اس میں سے دولاکھ رکھ کر باقی پچیس لاکھ کی حکومت سے اجازت لے کر ایک سال کے اندراندر قرآن کریم شائع کر کے ساری دنیا میں پھیلا دیں۔پس نصرت جہاں ریز روفنڈ ایک اور سنگ میل ہے اور اس میں ہماری دوڑ تیز ہوتی ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ انسانی جسم تو ایسا ہے کہ زیادہ دوڑے تو تھک جاتا ہے۔مثلاً جس آدمی نے دس میل کی دوڑ لگائی ہو ، وہ دسواں میل بڑا آہستہ طے کرے گا۔لیکن جو الہی جماعتیں ہوتی ہیں، وہ دسواں میل پہلے نویں میل سے زیادہ تیزی سے طے کرتی ہیں۔اور ہم اس کا عملاً مظاہرہ کر رہے ہیں۔ہمیں نظر آرہا ہے، ہماری حرکت میں اتنی تیزی اور شدت پیدا ہو گئی ہے کہ مجھے بعض دفعہ یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ کہیں بعض لوگ ڈگمگا نہ جائیں۔جس طرح تیز دوڑنے والے آدمی کے متعلق یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں ٹھوکر نہ لگ جائے۔بہر حال ہماری جد و جہد اور حرکت میں بڑی تیزی پیدا ہوئی ہے۔اور یہ بڑے تھوڑے عرصہ میں پیدا ہوئی ہے۔چنانچہ چودہ ڈاکٹروں نے کام شروع کر دیا ہے اور آٹھ اسکول کھل گئے ہیں۔اور باقی ڈاکٹر تیار ہیں۔( مطبوعه روز نامه الفضل 12 فروری 1972 ء )۔اس وقت دنیا میں عیسائیت سے اسلام کی جو جنگ ہے، وہ دراصل افریقہ میں ہی لڑی جانے والی ہے۔میں نے بڑا غور کیا اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا بھی یہی خیال تھا، میں نے عیسائیت اور اسلام کے نقطہ نگاہ سے ساری دنیا کا ایک جائزہ بھی لیا تھا، جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عیسائیت افریقہ میں پیچھے ہٹ رہی ہے۔پہلے وہ ہمارے بچے اغوا کر کے لے جاتے تھے۔اور اغوا کا مطلب یہ ہے کہ عیسائی سکول تھے، داخل ہوتا تھا محمد اور پہلے دن رجسٹر پر نام لکھا جاتا تھا ایم ( محمد کا اور ساتھ ) پیٹر اس کو کہتے تھے تم محمد ہو اور نام اس کا عیسائیوں والا رکھ دیتے تھے۔پانچ سال کے بعد جب وہ سکول سے نکلتا تھا تو وہ عیسائی ہوتا تھا۔نہ انجیل کا پتا، نہ اس کے اصول اور قواعد کا پتا۔لیکن نام بدل دیا اور وہ اپنے آپ کو عیسائی کہنے لگ گیا۔اب باپ بڑا مخلص مسلمان اور بیٹا نام کا عیسائی۔بڑے آرام سے اور بغیر کسی جھگڑے کے وہ پیٹر بن گیا۔اب گیمبیا سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں ہمارے سکول کا افتتاح ہو گیا ہے۔وہاں سے یہ بھی اطلاع آئی ہے کہ وہاں کا جوسب سے بڑا یعنی لاٹ پادری ہے، اس نے اپنا بیٹا ہمارے اسکول میں داخل 772