تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 771
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء طرف سے اسے کہو کہ میں تعاون کرتا ہوں، چار اسکول کھولتا ہوں، آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔اور دو قسم کا تعاون کریں۔ایک یہ کہ زمین مفت دیں کیونکہ میں پاکستان سے زمین نہیں لاسکتا۔اور دوسرا ریزیڈنشل پرمٹ دیں۔کیونکہ اس کے بغیر ہمارے ٹیچر یہاں رہ نہیں سکتے۔اس پر وہ بہت خوش ہوا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔چنانچہ ان چار میں سے دو اسکول ایک سال کے اندر کھل گئے اور ڈیڑھ سال کے اندر اندر چار بن جائیں گے۔دراصل دولڑکوں کے کھولنے تھے اور دولڑکیوں کے۔وہ تو حکومت کی ریڈ ٹیپ ازم ایسی چلی کہ لڑکوں کے اسکول کے لئے زمین مل گئی اور لڑکیوں کے لئے نہیں ملی۔اور میں دونوں (یعنی لڑکے اور لڑکیوں کے اسکول) ایک ہی جگہ کھولنا چاہتا ہوں۔اس واسطے میں نے وہاں میاں بیوی ٹیچرز کو بھجوانا ہے۔اور اگر بیوی میاں سے 200 میل دور رہے تو محرم کے بغیر غیر ملک میں عورت کا اتنی دور رہنا، مناسب نہیں ہے۔مگر وہاں کی لوکل جماعت کے ذہن میں خود ہی یہ آگیا اور انہوں نے بڑا اچھا کیا کہ شروع میں لڑکے اور لڑکیوں کو اکٹھا داخل کر دیا۔کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ نویں جماعت میں لڑکے اور لڑکیاں اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے الگ الگ سکول کی ضرورت نہیں۔دسویں میں ہم دو کالج بنائیں گے۔لڑکیوں کو ادھر لے جائیں گے (سیکنڈ ائیر میں ) اور لڑکے یہاں رہ جائیں گے۔اور اس طرح چار اسکول ہو جائیں گے۔پس جنوری 72ء میں نائیجیریا میں چار سکول ہو جائیں گے۔اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ فضل کر رہا ہے اور ان ہی ممالک میں آمد کے ذرائع پیدا کر رہا ہے۔اب ان کو خرچ کے لئے رقم کی ضرورت تھی۔یہاں سے تو ہم بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ ملک میں فارن اینچ کی دقت ہے، اس لئے ہم یہاں سے کوئی پیسہ باہر نہیں بھیج سکتے اور نہ بھیج رہے ہیں۔بعض لوگ بغیر سوچے سمجھے اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ ضرور کوئی شرارت کرتے ہوں گے۔یہ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں ہماری جماعتیں ہیں۔بعض دیگر ممالک میں بھی وقتیں ہیں۔جہاں سے ہم پیسے باہر نہیں بھیج سکتے۔لیکن ہم انگلستان سے بھیج سکتے ہیں، جرمنی سے بھیج سکتے ہیں، سوئٹزر لینڈ سے بھیج سکتے ہیں، امریکہ سے بھیج سکتے ہیں۔امریکہ نے 33 ہزار ڈالر کے وعدے کئے ہیں اور غالباً 12 ,10 ہزار ڈالر اس وقت تک وہ جمع بھی کر چکے ہیں۔میں نے سہولت کی خاطر امریکہ اور continent ( کانٹی نٹ) کے جو پیسے ہیں، وہ سوئٹزرلینڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔غرض بیرون پاکستان کی جو ہماری احمدی جماعتیں ہیں، وہ ان کو پیسے بھیجتی ہیں۔البتہ ہم یہاں سے جو آدمی بھیجتے ہیں، ان کا کرایہ دیتے ہیں اور یہاں سے جتنی کتابیں قانو نا ساتھ جا سکتی ہیں، وہ ساتھ بھیجواتے ہیں۔یا بعض دوسرا 771