تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 770 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 770

اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم جو ہمارے دوست وہاں گئے تھے، ان کو یہ خیال آیا کہ یہاں سکول کھلنے چاہئیں۔مسلمان بچے تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔چنانچہ انہوں نے وہاں اسکول کھولے۔وہاں کے مقامی لوگوں نے بھی مدد کی۔جس وقت ہ اسکول آمد کا ذریعہ بن گئے تو بعض احمدی بھائیوں کو ٹھوکر لگی۔کوئی کانسی ٹیوشن constitution بھی تک بنی نہیں تھی۔اور عہدیداروہ تھے۔اور چونکہ کانسی ٹیوشن کوئی نہیں تھی ، اس لئے لیگل کیس کوئی نہیں بنتا تھا۔انہوں نے اسکول سنبھال لئے اور پیسے کھانے شروع کر دیئے۔میں نے اپنی نائیجیرین جماعت سے کہا کہ میری غیرت یہ تقاضا کرتی ہے کہ ان سے دگنے اسکول میں یہاں جلدی سے جلدی کھلوا دوں۔سولہ ہائی سیکنڈری اسکول یعنی انٹر میڈیٹ کالج کا میں وعدہ کر کے آیا ہوں۔ان کے علاوہ اور بھی ہیں۔گیمبیا میں ایک اسکول کھل گیا ہے۔صرف یہ ایک ہی نہیں اور کئی جگہ بہت سے اسکول کھلے ہیں۔مثلاً اس عرصے میں غانا میں چار ہائر سیکنڈری اسکول کھل چکے ہیں۔اور ان اسکولوں کو ہم انٹر میڈیٹ کالج کہہ سکتے ہیں۔وہاں یہ ہائر سیکنڈری اسکول کہلاتے ہیں۔یعنی بارہ سال کا کورس بلکہ شاید تیرہ سال کا کورس ہے۔پس سیرالیون میں چار اسکول کھل چکے ہیں۔نائیجیریا میں دو سکول کھل چکے ہیں۔گیمبیا میں ایک اسکول کھل چکا ہے۔غانا میں ایک اسکول کھل چکا ہے۔ان کی کل تعداد آٹھ بنتی ہے۔اور ان آٹھ اسکولوں کا خرچ یعنی جو شروع کا سرمایہ ہے، مثلاً بلڈنگ ہے، فرنیچر ہے اور دیگر سامان ہے، وغیرہ وغیرہ۔پانچ سال کا خرچ فی اسکول ہیں ہزار پونڈ ہے۔اور اس طرح اس سال آٹھ اسکولوں کے لئے ایک لاکھ، ساٹھ ہزار پونڈ سالانہ خرچ کا وعدہ اور عہد ہو چکا ہے۔یعنی خرچ تو وہ پانچ سال میں ہوگا۔کیونکہ ہر سال نئی کلاس نے کھلنا ہے۔پہلے سال تو سارا خرچ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔کیونکہ پہلے سال ایک نویں کلاس ہی ہوتی ہے۔(وہاں ہائیر سیکنڈری میں آٹھویں کلاس نہیں ہوتی۔پھر دسویں، پھر گیارہویں، پھر بارہویں، پھر تیرہویں کلاس۔غرض پہلے سال نویں کلاس ہوتی ہے، اس لئے شروع میں تھوڑا اخرچ کرنا پڑتا ہے۔ان میں سے جو نائیجیریا کے جو اسکول کھلے ہیں، ان میں جنوری 1972ء میں دوسری کلاس آ جائے گی۔تو پھر یہ چار اسکول بن جائیں گے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے، نایجیریا کے شمال مغرب میں سکو تو کا صوبہ ہے۔وہاں کے گورنر نے لیگوس کا بینہ کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے آتے ہوئے ائیر پورٹ پر اعلان کیا کہ ہم تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اور اس واسطے ہم نے emergency declare ( ایمر جنسی ڈکلیئر کر دی ہے۔اور پبلک کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ تعاون کرے۔میں نے اپنے ایک دوست کو بھیجا، میں نے کہا، میری 770