تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 767
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء ایک امریکن غانا میں ریسرچ سکالر کے طور پر کام کر رہا ہے۔اس نے ایک افریقن عورت سے شادی کی ہوئی ہے۔وہ مجھے نیچی من (غانا) میں ملا تھا۔یہ نیچی من وہ جگہ ہے، جہاں حال ہی میں ہمارا ایک ہیلتھ سنٹر کھلا ہے۔چند روز ہوئے ، اس کے متعلق الفضل میں چھپا ہے۔میرے دورے کے وقت یہ امریکن وہاں نیچی من میں بھی آیا ہوا تھا۔اب وہ سیاحت پر ہے، مجھے یہاں بھی ملا۔یہاں میرے سامنے تو بات نہیں کی لیکن ہمارے دوستوں سے کہنے لگا کہ انہوں نے مغربی افریقہ کے ممالک میں جو پروگرام بتایا ہے، ہم نے سوچا کہ اگر ہم اتنا بڑا پروگرام طے کرتے تو باوجود ساری دنیا کی دولت ہمارے پاس ہونے کے، ہم اس کو تین سال میں مکمل کر سکتے تھے۔مگر ابھی تو ایک سال بھی نہیں گزرا کہ آپ کے کام شروع ہو گئے ہیں۔تم کس طرح اور کیا کرتے ہو؟ ہمیں تو سمجھ نہیں آرہی۔غیر کیا جانے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل کب، کس پر اور کیوں نازل ہوگا؟ یہ امر انسان کے دماغ میں بھی نہیں آتا۔یہ تو اس کو پتہ لگتا ہے، جس پر فضل نازل ہو رہا ہوتا ہے۔ٹیچی من میں ایک بہت بڑا عیسائی پیرا ماؤنٹ چیف ہے، یہ اپنے علاقے کا صدر بھی ہے اور کنگ کہلاتا ہے۔اور نانا کے پیرا ماؤنٹ چیف کی جو مجلس ہے، جسے انہوں نے ابھی تک روایتا رکھا ہوا ہے، اس مجلس کا یہ نائب صدر ہے۔یعنی چیف کے لحاظ سے سارے نانا میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔غرض یہ اتنا بڑا چیف اور عیسائی ہے۔بایں ہمہ اس نے ہمیں اڑھائی سو ایکٹر زمین مفت دی ہے۔اور جب میں وہاں گیا تھا تو اس نے جو ایڈریس پڑھا، وہ اس طرح لگتا تھا کہ گویا کسی احمدی کا لکھا ہوا ہے۔ٹیچی من میں کیونکہ عیسائی پہلے سے پہنچے ہوئے ہیں، یہاں عیسائیوں نے دو بڑے ہسپتال بنارکھے ہیں۔ایک کیتھولک ہسپتال ہے اور دوسرا کسی اور عیسائی فرقے کا ہے۔اس وقت میرے ذہن میں نہیں کہ وہ کس فرقے کا ہے۔بہر حال ان دونوں ہسپتالوں میں یورپین ڈاکٹر ز ہیں۔چنانچہ جس وقت میں نے اپنی جماعتوں کے دوستوں سے کہا کہ ٹیچی من میں ہیلتھ سنٹر کھولو تو وہ مجھے اصل وجہ تو بتا ئیں نہ اور کہیں یہاں مناسب نہیں ہے۔پھر مجھے یہاں خط لکھنے شروع کیے کہ یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔اس سے تو فلاں جگہ اچھی ہے۔اگر آپ اجازت دیں تو وہاں کھول دیں۔میرے دماغ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس جگہ ہیلتھ سنٹر ضرور کھلنا چاہیے۔کیونکہ شیچی من ایک مرکزی نقطہ بنتا ہے۔اس کے لحاظ سے کہ اس کے جنوب مشرق اور مغرب میں عیسائی اور بت پرست ( پیکن زیادہ ہیں اور مسلمان نسبتا کم اور شمال میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔اور یہ ایک مرکزی کا نقطہ ہے۔عیسائیوں نے وہاں اپنا سارا زور لگایا ہوا تھا۔کیونکہ وہ بت پرستوں کو عیسائی بنارہے تھے۔اور مسلمانوں کے بچوں میں اپنا دجل پھیلا رہے تھے۔ہماری جماعت کے دوستوں کا یہ خیال تھا کہ وہ مشن ہسپتال ہیں، جن کی اچھی عمارتیں ہیں، جن میں یورپین ڈاکٹر ز بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ زور لگا ئیں گے 767