تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 61 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 61

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 122 اپریل 1966 ء متعلق لکھا نہیں گیا۔میں چاہتا ہوں کہ اب دفتر سوم کا اجرا کر دیا جائے لیکن اس کا اجراء یکم نومبر 65ء سے شمار کیا جائے گا۔کیونکہ تحریک جدید کا سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے۔اس طرح یکم نومبر 65ء سے 31 اکتوبر 66 ء تک ایک سال بنے گا۔میں اس لئے ایسا کر رہا ہوں تا کہ دفتر سوم بھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خلافت کی طرف منسوب ہو۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کے اعلان کی توفیق دے رہا ہے، اس لئے میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے بھی اپنے فضل سے ثواب عطا کرے گا اور اپنی رضا کی راہیں مجھ پر کھولے گا۔پس میں چاہتا ہوں کہ دفتر سوم کا اجراء یکم نومبر 1965ء سے ہو۔دوران سال نومبر کے بعد جو نئے لوگ تحریک جدید کے دفتر دوم میں شامل ہوئے ہیں، ان سب کو دفتر سوم میں منتقل کر دینا چاہیے۔اور تمام جماعتوں کو ایک باقاعدہ مہم کے ذریعہ نو جوانوں، نئے احمدیوں اور نئے کمانے والوں کو دفتر سوم میں شمولیت کے لئے تیار کرنا چاہیے۔دوست جانتے ہیں کہ جہاں ہر سال خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑھتی ہے اور نئے احمدی ہوتے ہیں، وہاں ہزاروں احمدی بھی ایسے ہوتے ہیں، جو نئے نئے کمانا شروع کرتے ہیں۔یہ ہماری نئی پود ہے اور ان کی تعداد کافی ہے۔کیونکہ بچے جوان ہوتے ہیں تعلیم پاتے ہیں اور پھر کما نا شروع کرتے ہیں اور باہر سے بھی ہزاروں کمانے والے احمدیت میں شامل ہورہے ہیں۔اس طرح ہمیں کافی تعداد میں ایسے احمدی مل سکتے ہیں، جو دفتر سوم میں شامل ہوں۔ہمارا یہ کام ہے کہ ہم ان کو اس طرف متوجہ کریں تا کہ وہ عملاً دفتر سوم میں شامل ہو جائیں۔سو یکم نومبر 1965ء سے دفتر سوم کا اجراء کیا جاتا ہے۔تحریک جدید کو چاہیے کہ وہ فوراً اس طرف توجہ دے اور اس کو منظم کرنے کی کوشش کرے۔( مطبوعه روزنامه المفضل 27 اپریل 1966ء) 61