تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 60 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 60

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 اپریل 1966ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پس حضور نے نومبر 1934ء میں یہ تحریک جاری فرما کر مالی قربانیوں کا جماعت سے مطالبہ فرمایا۔پہلا مطالبہ 27 ہزار روپے کا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والی اس جماعت نے وقت کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے قریباً 98 ہزار روپیہ حضور کی خدمت میں پیش کر دیا۔اس کے بعد حضور نے دفتر دوم کا اجرا فر مایا۔اس سے پہلے جن لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا، ان کو دفتر اول قرار دیا۔جواب تک جاری ہے۔دفتر اول میں حصہ لینے والوں کی تعداد قریباً پانچ ہزار تھی۔جواب کم ہوتے ہوتے 24 سو تک رہ گئی ہے۔کیونکہ جو پچاس، ساٹھ اور ستر سالہ احمدی اس وقت دفتر اول میں شامل ہوئے تھے۔ان میں سے بہت سے اپنے موٹی کو پیارے ہو گئے۔اس طرح ان کی تعداد گھٹتی رہی۔یہ ایک ایسی بات ہے، جو واضح تھی۔اور یہ بھی واضح تھا کہ غلبہ اسلام کی جو ہم تحریک کے ذریعہ جاری کی گئی ہے، وہ وقتی نہیں بلکہ قیامت تک جاری رہنے والی ہے۔اس لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دفتر دوم کی بنیاد رکھی۔جب 1944ء میں دفتر دوم جاری کیا گیا تو پہلے سال اس کی آمد صرف 52,724 روپے تھی اور ہیں سال بعد یعنی 1963ء میں اس کی آمد 2,90,000 ( دولاکھ نوے ہزار روپے) تک پہنچ گئی۔کیونکہ شروع میں بہت سے ایسے نو جوان اس میں شامل ہوئے، جنہیں صرف جیب خرچ مل رہا تھا اور معمولی چندہ ادا کر کے ثواب حاصل کرنے کی خاطر وہ اس میں شامل ہوئے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل فرمایا ، وہ تعلیم سے فارغ ہو کر کام پر لگ گئے۔اپنی دنیوی ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک احمدی کی ذمہ داریوں کو بھی نبھانا شروع کیا۔اس طرح ترقی کرتے کرتے 63 ء میں ان کا چندہ باون ہزار سے دولاکھ نوے ہزار تک پہنچ گیا۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں دفتر اول میں شریک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزارتھی اور دفتر دوم میں شامل ہو نیوالوں کی تعداد قریباً بیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔بہر حال دفتر اول کے مقابلہ میں یہ بہت بڑی تعداد ہے۔اگر دس سال کے بعد ایک اور دفتر کھولا جاتا تو 54 ء میں دفتر سوم کا اجراء ہونا چاہیے تھا۔لیکن اللہ تعالی کی کسی خاص مشیت یا ارادہ کی وجہ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1954ء میں دفتر سوم کا اجرا نہیں فرمایا۔1964ء میں دفتر دوم کے 20 سال پورے ہو جاتے ہیں، اس وقت حضرت مصلح موعود بیمار تھے اور غالباً بیماری کی وجہ سے ہی حضور کو اس طرف توجہ نہیں ہوئی۔کیونکہ امام کی بیماری کے ساتھ ایک حد تک نظام بھی بیمار ہو جاتا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تحریک جدید کی طرف سے بھی حضور کی خدمت میں اس کے 60