تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 751
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر سورج غروب نہیں ہوتا خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد 1971 24 جولائی وو " احمدیت یہ دعویٰ لے کر اٹھی ہے کہ اس نے ہمدردی اور پیار کے ساتھ دنیا کے دلوں کو جیتنا اور اسے حلقہ بگوش اسلام کرنا ہے۔دنیا میں ہمارے راستے میں مشکلات کے پہاڑ کھڑا کرے، کوئی پرواہ نہیں۔مخالفتوں کے طوفان برپا کرے، کوئی فکر نہیں۔ہماری تحقیر و تذلیل کے سامان پیدا کرے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہم اسلامی محبت واخوت کے حسین پیغام کا دنیا بھر میں پر چار کرتے رہیں گے۔ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ پیار کا جواب بالآخر پیار کی صورت میں رونما ہو کر رہے گا“۔آج سے اسی ، بیاسی سال پہلے قادیان کی گمنام بستی سے اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کی تنہا آواز اٹھی تھی۔اس اکیلی آواز کو خاموش کرنے کے لئے دنیا کی طاقتیں اکٹھی ہو گئیں۔آپ کے سلسلہ کو مٹانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا۔مگر یہ آواز کسی کے دبانے سے دب نہ سکی اور یہ سلسلہ کسی کے مٹانے سے مٹ نہ سکا۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اس کی پشت پناہی کا یہ کرشمہ ہے کہ اب احمدیت کے ذریعہ اسلام کا ڈنکا دنیا کے کونے کونے میں بج رہا ہے۔ایک وقت میں انگریزوں کو اس بات پر بڑا ناز تھا کہ ان کی سلطنت پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔اب ان کی سلطنت پر تو سورج غروب ہوتا ہے لیکن اگر سورج غروب نہیں ہوتا تو وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر نہیں ہوتا“۔" صرف غانا (مغربی افریقہ ) میں اس وقت تین لاکھ بالغ احمدی ہیں، جنہوں نے اسلام کو حسن نیت اور خلوص دل سے قبول کیا ہے۔اور یہی حال دنیا میں بسنے والے دیگر احمد یوں کا ہے۔میں اہل افریقہ سے یہ نہیں کہتا تھا کہ تم احمدی ہو جاؤ، میں ان سے کہتا تھا کہ اسلام کے عالمگیر غلبہ کا فیصلہ آسمان پر ہو چکا ہے اور یہ انقلاب احمدیت کے ذریعہ مقدر ہے، تم احمدیت کا مطالعہ کرو۔اگر سمجھ آئے تو مان لو۔اسلام نے تو بہر حال دنیا میں غالب ہونا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے، جو کسی کے روکنے سے رک نہیں سکتی۔احمدیت اپنی جانی اور مالی قربانی کے ذریعہ اس عظیم جہاد میں مصروف ہے۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ تمہارا اس جدو جہد میں کتنا حصہ ہے؟ ( مطبوعه روز نامه الفضل کیکم اگست 1971ء) 751