تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 745
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء نہ ہوسکا؟ اس کے متعلق تحریک جدید کی رپورٹ ہے کہ سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے غانا، مغربی افریقہ میں بچیوں کی تعلیم کے لئے سکول کے اجراء کی خواہش کا اظہار فرمایا تھا۔لیکن چونکہ اس سکول کے لئے اس وقت ٹرینڈ استانیاں میسر نہ آسکیں، اس لئے اس سکیم کوعملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔اس سلسلہ میں جو چندہ جمع ہوا اور جتنا بھی ہوا، یہ تقسیم ملک سے پہلے کی بات ہے۔یہاں پاکستان کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے کہ بعد میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ رقم کہیں خرچ کر وادی یا کسی مد میں وہ جمع ہے۔اس کا پتہ لے لیں گے۔لیکن 44 ء کے بعد اب تک 27-26 سال کا عرصہ گذر گیا۔اس عرصہ میں خرچ میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور وہاں کے حالات بھی بدل گئے ہیں۔چنانچہ جو کام اس وقت چار ہزار روپے میں ہو سکتا تھا، اب شاید ہمیں ساٹھ ، ستر ہزار روپیہ خرچ کر کے یہ کرنا پڑے۔اس وقت زیادہ ضرورت شمالی نائیجیریا میں ہے۔گو اس کی ضرورت تو ہر جگہ ہے لیکن شمالی نائیجیریا میں ضرورت زیادہ ہے۔جب اللہ تعالیٰ کے فضل سے سکول کھولنے کے لئے حالات سازگار ہوئے تو اس کے لئے روپے کا بھی انشاء اللہ انتظام ہو جائے گا۔مجھے اس کی فکر نہیں۔آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں میں اس بات کے قبول کرنے کا جذبہ پیدا کر دے کہ وہ ہماری اس پیشکش کو قبول کر لیں اور ہم ان کی بچیوں کو پڑھانے کے لئے ایک ہائر سیکنڈری سکول کھول سکیں“۔ر پورت مجلس شوری منعقدہ 27 تا 29 مارچ 1970ء ) 745