تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 59
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 اپریل 1966ء غلبہ اسلام کی جو مہم تحریک جدید کے ذریعہ جاری ہوئی ، وہ قیامت تک کے لئے ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اپریل 1966ء پہلی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ سو ڈیڑھ سو سال سے عیسائیت اپنے سارے دجل ، سارے فریب، اپنے سب اموال اور اپنی ساری قوتوں اور طاقتوں کے ساتھ اسلام پر حملہ آور رہی ہے اور اب بھی ہر قسم کے حملے کر رہی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرزند جلیل اور اسلام کے ایک طاقتور پہلوان کی شکل میں مبعوث نہ فرماتا تو عیسائیت اسلام کے خلاف شاید میدان مار چکی ہوتی۔اور شاید ان بدقسمت مسلمانوں کی خواہش پوری ہو جاتی ، جنہوں نے قرآن کریم کی تعلیم سے منہ موڑ کر عیسائیت کی آغوش میں دنیا کی آسائشیں اور دنیا کے آرام ڈھونڈے تھے۔جیسے کے مولوی عمادالدین، جو مسجد (آگرہ) کے امام اور خطیب تھے، مسلمانوں سے نکل کر عیسائیوں میں شامل ہو گئے تھے۔اور ان کا یہ خیال تھا کہ عنقریب ہی وہ وقت آنے والا ہے کہ اگر ہندوستان میں کسی کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ وہ کسی مسلمان کو دیکھے تو اس کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکے گی۔اور ہندوستان میں اسے کوئی بھی مسلمان نظر نہیں آئے گا۔سب مسلمان عیسائی ہو جائیں گے۔اس زبر دست حملہ اور ان کی خواہشات کو دیکھ کر ، جو عیسائی مناد کے دل میں گدگدی لے رہی تھیں، اپنے دین کی حفاظت کے لئے اور اپنی توحید کی خاطر غیرت دکھاتے ہوئے، اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔اور عیسائیت کے خلاف آپ کو اس قدر زبردست دلائل، براہین اور نشانات اور معجزات عطا کئے کہ ان کے ذریعہ عیسائیت کا حملہ ہر میدان میں آہستہ آہستہ رکنا شروع ہوا۔اور جہاں جہاں بھی احمدی پہنچے ، وہاں نہ صرف یہ کہ عیسائیت کا حملہ رک گیا بلکہ عیسائیت کے خلاف جوابی روحانی حملے شروع ہو گئے۔حتی کہ عیسائیوں کو مجبوراً آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنا پڑا اور اب تک پیچھے ہٹتے جارہے ہیں۔اس روحانی مہم کو تمام اکناف عالم میں چلانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کے القاء سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نومبر 1934 ء سے تحریک جدید کا اجرا کیا تھا۔دوست جانتے ہیں کہ اس تحریک کے ذریعہ دنیا کے بہت سے ممالک میں عیسائیت کا زبردست خوش کن اور کامیاب مقابلہ کیا جارہا ہے۔59