تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 734 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 734

تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس کا تیسرا پہلو یہ ہے کہ اس سلسلہ میں بڑی کثرت سے بشارتیں دی گئی ہیں۔الحمد لله علی ذالک ان میں سے میں نے چند ایک کا انتخاب کیا ہے۔میں نے ان کے لئے ایک الگ فائل بنوائی ہے، اس میں ہر ایک کو جمع کرتا جارہا ہوں اور بھی آرہی ہیں۔قریباً روزانہ ڈاک میں کوئی نہ کوئی بشارت آجاتی ہے۔چنانچہ ایک دوست نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم ہے، جس سے میں (مرزا ناصر احمد ) خطاب کر رہا ہوں اور دائرہ کے سامنے پہرے دار بیٹھے ہیں، جن کے ہاتھ میں لمبی لاٹھیاں ہیں اور ان کے سروں پر بر چھے ہیں اور ان برچھوں پر سیاہ کپڑے کا غلاف چڑھایا ہوا ہے۔اس کی تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ حفاظت کی ضرورت ہے۔لیکن کسی جگہ حفاظتی سامان کو ننگے کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ایک اور دوست نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم ہے، جن کے چہرے وہی ہیں اور رنگت بھی وہی ، جو افریقہ میں رہنے والوں کی ہے۔ایک اور دوست نے دیکھا کہ ایک وسیع میدان میں کثرت سے لوگ جمع ہیں اور ایک شخص رحمت ( یہ رحمت کی تعبیر بڑی اچھی ہے۔بلند آواز سے پکارتا ہے، آؤ بیعت کرو۔چنانچہ 30-30 افراد بیعت کے لئے اندر جاتے ہیں۔خواب دیکھنے والے یہ دوست لکھتے ہیں کہ خواب میں ہی ان کے قریب ایک محل ہے، جو کہتا ہے کہ اس تنظیم کے سردار کا نام القاسم ہے۔یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خزانوں کو تقسیم کرنے والا۔ایک اور صاحب نے خواب میں دیکھا۔وہ کہتے ہیں کہ پہلے دو خواب تو میں نے دیکھے کہ سفر میں بعض عوائق اور مشکلات پیش آئیں گی۔لیکن تیسری خواب یہ دیکھی کہ ایک مرد اور ایک عورت یعنی مرد وزن کے نمائندہ بڑے الحاج اور منت سے کہہ رہے ہیں کہ میں ( یعنی وہ جو خواب دیکھنے والے دوست ہیں ) ان کی بیعت دست مبارک پر کرواؤں۔ایک اور دوست نے بھی خواب میں دیکھا۔وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ القا ہوا ، انا فتحنا لک فتحاً مبيناً۔وہ لکھتے ہیں کہ میں آپ کے اس سفر کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کر رہا تھا تو مجھے یہ آواز آئی۔پھر دوسرے موقع پر ظفر امبینا کی آواز آئی۔اسی طرح ایک اور دوست نے لکھا ہے کہ مجھے اس سفر کے متعلق دعا کرتے ہوئے ، یہ آواز آئی، فانظر الی آثار رحمۃ اللہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نشانات اور علامات تو دیکھو۔ایک اور دوست نے خواب میں دیکھا۔وہ پہلی خواب کا حصہ ہے، جو میری نظر سے رہ گیا تھا۔) انہوں نے دیکھا کہ وہ یورپ میں ہیں اور وہاں بڑے بڑے اسٹور ہوتے ہیں جنہیں ڈیپارٹمنٹ سٹور کہتے 734