تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 701 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 701

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء دعا اور مجاہدہ کریں کہ اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کا سہرا ہمارے ہی سروں پر باندھے خطبہ جمعہ فرمودہ 23اکتوبر 1970ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے ان آیات کی تلاوت کی۔فَمَا أُوتِيْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَمَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التَّجَارَةِ وَاللهُ خَيْرُ الرُّزِقِيْنَة اور پھر فرمایا:۔(الشوری آیت 37) ( الجمعه آیت 12) پچھلے جمعہ میں نے دوستوں کو بتایا تھا کہ میرے خون کی شکر معمول سے کافی بڑھ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے بغیر دوائی کے استعمال کے گزشتہ اتوار کو خون کا جو دوسرا امتحان ہوا ، اس میں خون کی شکر 262 سے گر کر 221 پر آگئی تھی۔یہ بھی زیادہ ہے۔بہر حال دوست دعا کرتے رہیں۔اس عرصہ میں پیچش کا مجھے تیسر احملہ ہوا ہے۔یہ مرض پیچھا نہیں چھوڑتی۔دوائی کھاتا ہوں آرام آجاتا ہے، دوائی چھوڑ دیتا ہوں تو پھر حملہ کر دیتی ہے۔اسی طرح چل رہا ہے۔پھر صبح سے گلے کی خراش اور نزلے کی تکلیف شروع ہو گئی ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ساری زندگی کام کی زندگی بنائے۔ان تین دنوں میں انصار اللہ کا اجتماع ہے۔انصار اللہ کے دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں۔یہ بھی کافی بڑا پروگرام ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے نباہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں، جو یکم نبوت ( یکم نومبر ) سے شروع ہوگا۔یہ نیا سال تحریک جدید کے دفتر اول کا سینتیسواں سال ہے اور دفتر دوم کا ستائیسواں سال ہے اور دفتر سوم کا چھٹا سال ہے۔دو سال قبل میں نے جماعت کو یہ توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید کے کام کی طرف پہلے سے زیادہ متوجہ ہوں اور زیادہ قربانیاں کریں اور زیادہ ایثار دکھائیں۔اور اپنی نئی نسل کو زیادہ بیدار کریں اور انہیں 701