تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 664
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہاتھ پرے کھینچا اور فورا آگے آگیا اور اس طرح ہاتھا پائی ہوا کرتی تھی۔میں ان پر حکومت کرنے کے لئے تو نہیں گیا تھا۔سارے بھائی بھائی ہیں۔یہ آپ سوچا کریں۔خدمت کرنے کی میرے اوپر ذمہ داری ہے۔اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سوائے میرے اور کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہو۔بڑی سخت جواب رہی ہے۔لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔اگر میں آپ کے سامنے جواب دہ ہوتا تو آپ کے ساتھ شاید ہزار چالاکیوں سے کام لیتا۔لیکن اگر میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہوں تو کوئی چالا کی نہیں کر سکتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ علام الغیوب ہے۔اس واسطے میں تو ہر وقت ڈرتے ڈرتے عاجزانہ زندگی گزار رہاہوں۔باقی یہ ہے کہ اس نے میرے سپر د جو کام کیا ہے، اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں نہ میں آپ سے ڈرتا ہوں اور نہ کسی اور طاقت سے ڈرتا ہوں۔وہ کام تو میں ضرور کروں گا اور اپنی پوری طاقت سے کروں گا۔کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہوں۔یہ اس کا دوسرا رخ ہے۔کیا وہ مجھے یہ نہیں کہے گا کہ تمہارے سامنے دس ہزار پاکستانی احمدی تھے، مگر ان کے سامنے کیوں خوف کا اظہار کیا ؟ قرآن کریم کہتا ہے کہ سوائے اللہ کے کسی اور سے نہ ڈرو۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو یہی کہتا ہے۔بعض میرے سامنے بے تکلف بات کرنے والے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے بت نہیں بنایا۔نہ پہلوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بنایا تھا اور نہ اس وقت بنایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ لکھا ہے کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ ایک بت کی طرح اپنی جماعت کے احباب میں بیٹھوں۔اور ہمارے تو کبھی یہ خیال میں بھی نہیں آیا۔لیکن جو ذمہ داریاں اور تعلقات ہیں، وہ تو آپ کو بھی نباہنے چاہئیں اور میں بھی جہاں تک مجھے اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے، نباہنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں، میں نے کم از کم تھیں میڈیکل سنٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔زیادہ سے زیادہ جتنی تعداد میں خدا تعالیٰ ہمیں کھولنے کی توفیق دے، یہ اس کا فضل ہیں۔مگر سر دست تمیں سنٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے، میڈیکل سنٹر ز کھولنے کئی پہلوؤں سے ہمارے لئے بہت ضروری ہیں۔اور اب جب کہ اتنی رو پیدا ہو چکی ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ افریقہ کے سارے ملکوں میں اس قسم کی رو پیدا ہو جائے تو اس صورت میں اس سے فائدہ اٹھانا ، بڑی بری بات ہے۔نارتھ نائیجریا احمدیت کے حق میں بڑا متعصب ہے۔کیونکہ عثمان بن فودی جو حضرت مسیح موعود سے پہلی صدی میں نائجیر یا میں مجدد ہوئے ہیں۔وہاں انہی کے مرید پائے جاتے ہیں۔سو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی صحیح شکل دکھائی۔اب چھلکا رہ گیا ہے ، روح غائب ہوگئی ہے۔لیکن اس میں شک تو 664