تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 653 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 653

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء لکھا کے جو آپ کو قتل کر دے گا ، وہ ثواب کمائے گا۔اس فتویٰ نے ہندوستان میں ایک ہنگامہ بپا کر دیا اور لوگوں کو آپ کے خلاف بھڑ کا دیا۔اس وقت ان کے کفر کے فتوؤں نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔تو اب کیا پہنچا لیں گے؟ ہم تو کفر کے فتوؤں کی بوچھاڑ میں کہیں سے کہیں پہنچ گئے۔ساری دنیا میں اب احمدیت پھیل گئی۔یہ حماقت ہی ہے کہ کوئی سمجھے کے پاکستان میں احمدیوں کو قتل کر کے لوگ احمدیت کو مٹا سکتے ہیں۔یہ سمجھنا سراسر حماقت ہے۔کیونکہ احمدیت صرف پاکستان میں ہی نہیں، ایک لاکھ، پینسٹھ ہزار بالغ احمدی تو صرف غانا میں ان کی حکومت کی مردم شماری کے لحاظ سے 1960ء میں تھے۔غانا ویسٹ افریقہ کا ایک ملک ہے۔اس کے علاوہ کئی دوسرے ملکوں میں بھی بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں“۔وو ( مطبوعه روزنامه الفضل 18 اپریل 1972ء) پخته ایمان کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بڑی کھلی شاہراہ کھولی ہے۔البتہ انفرادی قربانی ضرور دینی پڑے گی۔کیونکہ یہ بھی ہوا ہی نہیں کہ کوئی قوم قربانی دینے کے بغیر ترقی کر سکی ہے۔" انگریزوں نے ایک وقت میں یہ کہا تھا کہ ان کی وسیع و عریض برٹش کامن ویلتھ پر سورج غروب نہیں ہوتا۔وہ زمانہ ختم ہو گیا۔اب برٹش کامن ویلتھ پر سورج غروب ہوتا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ پر سورج غروب نہیں ہوتا۔لیکن خالی یہ چیز نہیں ایک اور چیز بھی ہے، جس کا انگریز دعوئی نہیں کر سکتے تھے لیکن جس کا جماعت احمد یہ دعوی کر سکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر صبح کو جب سورج طلوع ہوتا ہے تو جماعت کو پہلے سے زیادہ کثیر اور پہلے سے زیادہ مضبوط دیکھتا ہے۔اگر سورج کو زبان دی جائے تو وہ گواہی دے گا کہ ہر صبح کو میں یہ دیکھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور پہلے سے زیادہ کثیر ہو چکی ہے۔مثلاً افریقہ سے روزانہ بیعتیں آتی رہتی ہیں۔ہمارے غیر مبائعین کے سالانہ جلسہ میں پچھلے سال جتنے آدمی اکٹھے ہوئے تھے ، ان سے زیادہ میں ایک ایک دن بیعت فارموں پر دستخط کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا اتنا فضل ہے۔لیکن پھر بھی ہم کہتے ہیں لا فخر یہ ہماری کسی خوبی کی وجہ سے نہیں۔ہم تو بڑے ہی کمزور اور عاجز ہیں۔ہمارے پاس دنیا کا سہارا نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہمارا کام کر رہے ہیں اور ثواب ہمیں مل رہا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے ورنہ آپ کیا قربانی دیتے ہیں۔جب تحریک جدید شروع ہوئی تو شائد لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ کا سارا بجٹ تھا۔جس میں سے اکثر حصہ یہاں خرچ ہوتا تھا۔دفتر کے اخراجات میں مبلغوں کی ٹریننگ ہے، کتابوں کی اشاعت کا کام ہے۔میرے 653