تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 629 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 629

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم كَتَبَ اللهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِى ط خطبہ جمعہ فرموده 128 اگست 1970ء (المجادلة 22) میرے رسول ہمیشہ غالب آتے ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام کو خواہ کسی قسم کی مشکلات سے واسطہ پڑا ہو، آپ غالب ضرور آئے۔لیکن کیسے غالب آئے ؟ یہ ہمارے لئے غیب ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیاب کرنے کے لئے کیا سامان پیدا کئے ؟ انہیں کس طرح اپنی بعض نعمتوں اور اپنے پیار سے نوازا، اس کے متعلق تفصیل کا ہمیں علم نہیں ہے۔لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام غالب آئے۔کہتے ہیں، ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ہوئے ہیں۔اور ان میں سے چند ایک کے علاوہ باقی کے تو ہمیں نام کا بھی پتہ نہیں۔البتہ ہمیں اتنا پتہ ہے کہ اِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: 25) مگر اس کا بڑا حصہ ماضی سے تعلق رکھتا ہے۔آئندہ کے متعلق کچھ کہ نہیں سکتے۔یعنی دنیا میں اور جگہ بھی آبادیاں ہیں، وہاں کیا ہورہا ہے اور کیا ہونے والا ہے ؟ اس کا کسی کو پتہ نہیں ہے۔لیکن یہ یقینی بات ہے کہ ہر امت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ڈرانے والا مبعوث ہوا اور اس پر ہم ایمان لاتے ہیں۔اور پر بھی ایمان لاتے ہیں کہ وہی غالب ہوئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا جو وعدہ ان کے لئے غیب تھا، یعنی جو بشارتیں ان کو ملی تھیں اور ابھی پوری نہیں ہوئی تھیں یا کامل طور پر ابھی پوری نہیں ہوئی تھیں، اس کے اوپر ایمان رکھتے تھے اور جو ایمان رکھتے تھے ، وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوئے۔غیب حال کے ساتھ بھی تعلق رکھتا ہے۔مثلاً امریکہ کی کیا حالت ہے؟ اس وقت روس کی کیا حالت ہے؟ آج ان کے مفکرین دنیا میں تباہی مچانے اور دنیا کی آپس کی حقارتوں کو اور بھی زیادہ شدید بنانے کے لئے کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ ہمیں کچھ پتہ نہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے۔بعض کے متعلق ان کو بھی پتہ نہیں کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ یعنی انسان کی اپنی کوشش کا جو نتیجہ ہے، وہ اس کے لئے غیب ہے۔اور ان اقوام کی جو کوششیں ہیں ، وہ ہمارے لئے غیب۔اور ان کوششوں کا نتیجہ ان کے لئے غیب ہے۔روس سوچ رہا ہے (اگر وہ اپنے دعوئی میں سچا ہے، جیسا کہ اس نے اعلان کیا تھا ) کہ میں زمین سے اللہ کے نام اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹا دوں گا۔لیکن جو غیب کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے ہمیں دی ہے۔وہ یہ ہے کہ میں اپنی جماعت کو رشیا کے علاقہ میں ریت کی مانند دیکھتا ہوں“۔( تذکرہ ایڈیشن چہارم 691) 629