تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 589 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 589

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء جاؤں گا تو انشاء اللہ دس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم اس مد میں جمع ہو چکی ہوگی۔آپ فکر نہ کریں۔میں نے ان سے یہی کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے یہ نکلوایا ہے تو وہ آپ ہی اس کا انتظام بھی کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک چھوٹا سا فقرہ نظم میں کہا ہوا ہے کہ گھر سے تو کچھ نہ لائے اللہ تعالیٰ کا کام ہے، اسی نے توجہ اس طرف پھیری ہے، اس کا منشاء مجھے معلوم ہوا ہے، اس لئے اس کا انتظام تو ہو جائے گا۔جب میں نے انگلستان کی جماعت کو یہ تحریک کی ، جس کا رد عمل بڑا اچھا ہوا تو میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ میں تم سے جو مطالبہ کر رہا ہوں، وہ پورا ہوگا یا نہیں ؟ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ پورا ہو جائے گا۔میں نے آدمی بھی بھیجنے ہیں ، ڈاکٹر بھی اور سکول ٹیچر ز بھی۔مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ آدمی کہاں سے آئیں گے؟ کیونکہ خدا کہتا ہے کہ وہاں آدمی بھیج، میں نے تو انسان کو پیدا نہیں کیا ، اسی نے انسان پیدا کئے ہیں، وہ آپ ہی اس کا بھی انتظام کرے گا۔لیکن جس چیز کی مجھے فکر ہے اور تمہیں بھی فکر کرنی چاہئے ، وہ یہ ہے کہ محض قربانی دے دینا کافی نہیں ہوتا۔جب تک کہ اللہ تعالیٰ اس قربانی کو قبول نہ کرلے۔سعی مشکور ہونی چاہئے۔خالی قربانی پیش کر دینا تو کسی کام کا نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں بڑی تفصیل سے یہ بات بیان ہوئی ہے کہ سینکڑوں آدمیوں کی قربانی (جو دہ دے چکتے ہیں) پر جب ثواب دینے کا وقت آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس قربانی کو اٹھا کر ان کے منہ پر مارتا ہے کہ تمہارے اندر فلاں کمزوری تھی، ریا تھا، تکبر تھا، توحید پر پورے طور پر قائم نہیں تھے۔میں نے تمہارے مال کو کیا کرنا ہے؟ کوئی چیز تمہاری قبول نہیں۔پس میں نے وہاں اپنے دوستوں سے کہا تم اس کی فکر کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری قربانیوں کو قبول کرے۔میں دعا کروں گا ، اپنے لئے بھی اور تمہارے لئے بھی تم بھی دعائیں کرو۔پھر مجھے اور فکر پڑ گئی۔گو ایک لحاظ سے تسلی بھی تھی۔بہر حال امام جماعت کو فکر تو رہتی ہے کہ جماعت کے کسی حصے میں بھی کمزوری نہ واقع ہو جائے۔اب میں نے پاکستان میں آنا ہے اور یہاں میں یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں، ایسا نہ ہو کہ پاکستان کے کسی حصے میں کوئی کمزوری نظر آئے۔چنانچہ آپ کے پاس اخبار الفضل پہنچا ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل کیا ہے کہ سترہ دن میں سترہ لاکھ کے وعدے اور دولاکھ سے اوپر نفقد جمع ہو گیا ہے۔ان وعدہ جات میں سے پنجابی میں جسے پیج دونجی کہتے ہیں، یعنی 2/5 کی فوری ادائیگی کرنی ہے اور فوری سے میری مراد نومبر تک ہے۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اور مجھے یقین ہے 2/5 سے کہیں زیادہ نقد نومبر سے پہلے پہلے انشاء اللہ جمع ہو جائے گا۔لیکن اس کے باوجود جماعت کا یہ نہایت شاندار رویہ ہے۔یعنی 589