تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 588
خطبہ جمعہ فرمود : 10 جولائی 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کچھ کہہ رہا تھا۔اور میری آنکھیں مارے شرم کے جھک رہی تھیں۔میں دل میں کہتا تھا، میں نے تمہیں کیا دیا ہے؟ اسلام کا ایک چھوٹا ساتھصہ ہی ہے نا ! جو میں نے تمہیں دیا ہے۔لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کوئی ایسا شخص بھی دنیا میں ہے، جو ہمارے بچوں کو اس طرح پیار کر سکتا ہے۔مگر اللہ تعالی نے ایک شخص نہیں، ایک قوم پیدا کر دی ہے، جو ان کے بچوں، بڑوں، بوڑھوں اور جوانوں سے پیار کر رہی ہے۔اور یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے نباہنے کی ہمیں تو فیق عطا کرے۔ویسے میں یہ فقرہ کہنے پرخود کو مجبور پاتا ہوں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند کی پیاری جماعت ( اللہ تعالیٰ کا آپ پر سلام ہو ) بے حد قربانی کرنے والی ہے۔جب میں افریقہ سے واپس انگلستان آیا تو میری طبیعت میں بڑی بے چینی اور گھبراہٹ تھی۔اور یہ بے چینی اس وجہ سے تھی کہ کوئی حصہ جماعت کا کہیں کمزوری نہ دکھا جائے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ پانچواں ملک گیمبیا تھا۔جب میں اس ملک کا دورہ کر رہا تھا تو اللہ تعالیٰ کا مجھے یہ منشا معلوم ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ فوری طور پران وں میں غلبہ اسلام کے لئے خرچ کرو۔ویسے تو جب اللہ تعالیٰ کا منشاء ہوتا ہے تو وہ چیز مل جاتی ہے۔بعض دفعہ منہ سے کوئی فقرہ نکل جائے تو اس کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے عاجز اور حقیر بندے کی عزت رکھنے کے لئے اس کی بات پوری کر دیتا ہے۔لیکن پھر بھی خطرہ تو رہتا ہے کہ کوئی حصہ جماعت کا کمزوری نہ دکھا جائے۔مگر میں بڑا خوش ہوا۔انگلستان میں ہماری چھوٹی سی جماعت ہے، بچوں سمیت ان کی تعداد شاید پانچ دس ہزار ہی ہو گی۔پہلے جمعہ کے دن اور پھر اتوار کو میں مجموعی طور پر قریباً پونے دو گھنٹے یا دو گھنٹے ان کے پاس بیٹھا ہوں۔اس دوران 30-28 ہزار پاؤنڈ کے وعدے اور 5-4 ہزار پاؤنڈ نقد رقم جمع ہوگئی۔جس کو وہیں میں نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کا نام دے کر عام جو ہماری مد ہے، اس سے علیحدہ مدکھلوا کر جمع کروا دیا۔اور جو بات میرے منہ سے نکلی، وہ یہ تھی کہ قبل اس کے کہ میں انگلستان چھوڑوں ، دس ہزار سے زائد رقم اس میں جمع ہونی چاہئے۔ہمارے وہاں کے جو عہدیدار ہیں ، امام رفیق سمیت، ان کو یہ یقین تھا کہ یہ ہوہی نہیں سکتا۔اور اسی لئے انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ دس، بارہ دن کے بعد آپ جارہے ہیں، یہ رقم بڑی ہے۔جو دوست آپ کے سامنے آکر بیٹھے اور جنہوں نے آپ کی باتیں سنی ہیں، وہ تو انگلستان کی جماعت کا مشکل سے پانچواں یا چھٹا حصہ ہوں گے۔بڑی چھوٹی جماعت ہے، آپ مجھے ایک ماہ کی مہلت دیں۔میں انگلستان کی ساری جماعتوں کا دورہ کروں گا اور پھر امید ہے ایک مہینے میں یہ دس ہزار پاؤنڈ جمع ہو جائیں گے۔میں نے مسکرا کر انہیں کہا کہ میں آپ کو ایک دن کی مہلت بھی نہیں دوں گا۔اور جب میں یہاں سے 588