تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 560 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 560

ارشادات فرموده دوران دوره ابیٹ آباد 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم فرمایا:۔مغربی افریقہ میں جماعت کی مقبولیت اور اس کے ہمہ گیر اثر و نفوذ کا یہ عالم ہے کہ ایک موقع پر وہاں کے ایک غیر از جماعت دوست (جن کا حلقہ اثر بہت وسیع ہے) نے استقبالیہ دعوت میں بڑے عقیدت مندانہ رنگ میں ایڈریس پیش کیا اور شروع اس طرح کیا کہ میں احمدی نہیں ہوں لیکن آپ کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ اس صدی کے شروع میں ہم اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے، یہ جماعت احمدیہ کی برکت ہے کہ ان کے طفیل آج ہم فخر سے سر اٹھا کر اسلام کا نام لیتے ہیں۔فرمایا:۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ افریقہ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے رکھا ہوا ہے۔اب وہاں جا کر میں نے بنظر غور جائزہ لیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ واقعی افریقہ میں عیسائیت کے ساتھ لڑی جانے والی اس آخری جنگ میں انشاء اللہ فتح اسلام ہی کی ہوگی۔کیونکہ یورپ میں تو عیسائیت کی مذہبی حیثیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔گرجوں کو سامنے " for sale" کے بورڈ آویزاں ہیں۔بہت سے گرجے فروخت ہو کر بعض گیراج میں تبدیل ہو گئے ، کہیں شراب خانے بن گئے اور کسی میں رقص گاہ بن گئی۔اور تو اور ملکہ انگلستان، جسے ”محافظ عیسائیت کا لقب دے رکھا ہے، وہ ایک ایسے بل کی توثیق کرنے پر مجبور ہوئی ، جو سراسر غیر فطری اور خود عیسائی مسلمات کے منافی تھا۔اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ایک گرجا میں بعض نوجوانوں کے مطالبہ پر سنڈے سروس کے بعد شراب اور رقص کا انتظام بھی جائز قرار دے دیا گیا ہے“۔فرمایا:۔ان باتوں سے پتہ لگتا ہے کہ براعظم یورپ میں خال خال علاقوں کے علاوہ عیسائیت کی مذہبی حیثیت کا جنازہ نکل چکا ہے۔اب یہ افریقہ میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور مادی وسائل کی فراوانی کے بل بوتے پر دجل کے جال پھیلا رکھے ہیں۔مگر وہ دن دور نہیں کہ اسلام کی روحانی تاثیرات سے عیسائیت کا یہاں بھی سارا تار و پود بکھر کر رہ جائے گا“۔16 جولائی حضور نے سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ کی چار صفات کا ذکر کرتے ہوئے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صفت رحمن اور رحیم کا مظہر اتم ہونے کی حیثیت میں آپ کی شان محمد بیت اور احمدیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ 560