تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 547 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 547

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه 26 جون 1970ء اپنی غفلتوں کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی عظیم بشارت کے وارث بننے کی سعی کریں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 1970ء۔۔۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے نصرت جہاں ریز روفنڈ“ کا اعلان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے مخلصین نے اس پر اس وقت تک بہترین رنگ میں لبیک کہا ہے۔کل شام کی جو رپورٹ ہے، اس کے مطابق ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے قریب وعدے ہو گئے ہیں اور قریباً سوالاکھ، ڈیڑھ لاکھ روپے نقد آ گئے ہیں۔نقد اس لئے کم جمع ہوئے ہیں کہ میں نے نومبر تک مہلت دے رکھی ہے۔لیکن جو دوست اس وقت ادا کر سکتے ہوں، انہیں ادا کر دینا چاہئے۔نومبر کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔نومبر تک کی مہلت تو زیادہ تر زمیندار بھائیوں کی سہولت کے لئے دی گئی ہے۔تا کہ انہیں قرضے لے کر اس مد میں رقم ادا نہ کرنی پڑے۔کیونکہ جب خریف کی فصلیں آئیں گی تو اس وقت ان کی مالی حالت ایسی ہوگی کہ وہ سہولت کے ساتھ یہ قربانی دے سکیں گے۔غرض ان ( زمینداروں ) کو مد نظر رکھتے ہوئے، نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔بعض اور دوست بھی ایسے ہو سکتے ہیں، جو اپنی مجبوریوں کی وجہ سے اس مہلت سے فائدہ اٹھا لیں۔لیکن جو دوست آج ادا کر سکتے ہیں، انہیں کل کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔اسی سلسلہ میں ایک اور بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر انگلستان کی جماعت اس مد میں فضل عمر فاؤنڈیشن سے دو اڑھائی گنازیادہ رقم دے سکتی ہے تو میری غیرت اور آپ کی غیرت یہ نہیں پسند کرے گی کہ ہم لوگ انگلستان کی جماعت سے پیچھے رہ جائیں۔اس لئے اس مد میں پاکستان کا چندہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے چندہ سے دو اڑھائی گنا زیادہ ہونا چاہئے۔اگر دوست توجہ کریں اور اللہ تعالیٰ ہم پر فضل اور رحم فرمائے تو ہم یہ حقیری قربانی اس کے حضور پیش کر دیں گے۔اور اپنے رب سے یہ کہیں گے کہ اے ہمارے پیارے محبوب رب کریم ! ہم نے تیری رضا کے حصول کے لئے یہ حقیرسی قربانیاں دیں۔اور تو نے جو یہ اظہار کیا ہے کہ مومن کا ہر قدم پہلے سے آگے ہی پڑتا ہے، اس کے مطابق ہم نے کوشش کی۔تو جو تمام خزانوں کا مالک ہے، تو ان نہایت حقیر قربانیوں کو قبول کر اور ہمیں اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کر۔547