تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 534 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 534

خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم نے کہا کہ میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ ہم بڑے خوش قسمت ہیں کہ اس وقت روحانیت کا ایک بادشاہ ہمارے درمیان موجود ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ نے ان سے کہلوایا، میں تو ایک عاجز اور نا کارہ انسان ہوں۔لیکن اللہ تعالیٰ جب فضل کرنا چاہتا ہے تو ایک ناکارہ ذرہ کو بھی ایک مقام دے دیتا ہے، عزت کا۔اور وہ (عب مین ) بہت خوش تھے۔اور لوگوں کو کہا کہ یہ با برکت وجود ہے، ان کے وجود سے امید ہے، ہمارے ملک کو برکت ملے گی۔یہ کلمات اس کے منہ سے نکلے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی دین ہے۔ہمارے دل میں کبھی ایسی خواہش ہی نہیں پیدا ہوئی۔ہمیں دنیا نے کیا دینا ہے؟ دنیا کے سب سر براہ مل کر بھی مہدی معہود علیہ السلام کے نائب اور خلیفہ کو وہ عزت نہیں دے سکتے ، جو اسے پہلے سے ہی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حاصل ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل دیکھ کر کہ ایک عیسائی ہے، غیر ملکی ہے، اس سے زیادہ لمبی چوڑی واقفیت بھی نہیں ہے اور جو کلمات اس کے منہ سے نکلے ، وہ کسی کتاب میں تو اس نے نہیں پڑھے۔وہ تو فرشتوں نے اس کے دل میں القا کئے اور اس کی زبان نے ان کو ظاہر کر دیا۔اس قسم کی عزت تو ہمارے بے نفس مبلغ، جو وہاں ہیں، ان کو بھی مل رہی ہے۔لیکن جس نو جوان کو یہ سبق ملے گا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تفسیر میں غلطیاں کیں اور آؤ، اب ہم ان کو درست کریں، اس نے کیا خدمت کرنی ہے جا کر۔وہ تو قطع ہو گیا، ٹوٹ گیا۔یہ فقرہ سنے کے بعد تو اس کے پر خچے اڑ گئے۔اب میں ایک نئی تنظیم کا اعلان کرنے لگا ہوں۔میں نے بہت سوچا، بہت دعائیں کیں، میں اللہ تعالیٰ کی طرف عاجزانہ جھکا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمیں اپنا پرانا طریق بدل دینا چاہئے۔اور یہ چیز پہلے مبلغین پر بھی حاوی ہو جائے گی اور نئے آنے والوں پر بھی۔کہ نہ کوئی تحریک کا ہوگا، نہ کوئی انجمن کا ہو گا۔تمام واقفین کا ایک خاص گروہ بن جائے گا، ایک جماعت، ایک Pool (پول) ہوگا، ایک Reservior ( ریز روائیر ) ہوگا، ایک تالاب ہوگا ، جس میں یہ روحانی مچھلیاں اجتماعی زندگی گزاریں گی اور تربیت حاصل کریں گی اور نشو ونما پائیں گی۔نئے اور پرانے اس پول میں چلے جائیں گے۔جو پرانے ہیں، ایک سال کے اندر ہم ان کی Screen (سکرین) کریں گے۔یعنی بصیغہ راز ان کے تمام حالات، ان کی ذہنیت وغیرہ وغیرہ معلوم کریں گے۔یہ ضروری نہیں کہ کسی میں کوئی نقص ہو، اس کی وجہ سے اس کو باہر نہ بھیجا جائے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کے حالات یا اس کی ذہنیت ایسی ہو کہ وہ یہاں بہت اچھا کام کر سکتا ہوں، باہر نہ کرسکتا ہو۔یہ سارے کوائف ہم اکٹھے کریں گے۔اور اسی طرح مثلاً آٹھ ، جو میں نے پہلے مثال دی تھی کہ جامعہ سے جو نئے 534