تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 526 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 526

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم انہیں یہ نہیں کہا کہ تم حقیر اور قابل نفرت لوگ ہو، جاؤ، مر جاؤ بھوکے، مجھے اس سے کیا۔بلکہ انسانی ہمدردی جوش میں آئی اور انسانی بھائی کا پیار جو ہے، اس کی موجیں دل سے اٹھیں اور ان کی خدمت کے لئے (بہتوں کے پیٹ کاٹ کر شاید ) پہنچ گئے۔کس انسان سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نفرت کی تھی کہ کوئی آج ہم سے کہے کہ تم دوسرے انسان سے نفرت کرو؟ اس سفر میں کئی جگہ جاہل اور کم علم لوگ مجھ سے یہی توقع کرتے رہے کہ میں نفرت کے بیان دوں۔ان سے میں نے یہی کہا اور اپنے جلسوں میں بھی یہی کہا کہ مجھے خدا نے یہ حکم دیا ہے کہ تم تمام بنی نوع انسان کے دلوں کو محبت اور پیار کے ساتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔میں کسی قوم یا فرد سے نفرت نہیں کر سکتا۔اور نہ ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھ سکتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ظلی طور پر انہیں ، جس طرح وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے تھے، میرے بھی پیارے بنا دیا ہے۔اور یہ میں نے اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا ہے کہ پیار میں، میں نے جو طاقت دیکھی ہے ، وہ دنیا کی تمام مادی طاقتوں سے بڑھ کر ہے۔اور پیار جو چیزیں جیت سکتا ہے، وہ دنیا کی مادی طاقتیں نہیں جیت سکتیں۔پس اے میرے پیارے احمدی بھائیو اور بہنوں اور بڑوں اور بچوں ! اس سبق کو یا درکھو۔دنیا اپنی طاقت کے زعم میں دوسروں کو ہلاک کر سکتی ہے اور ان کے سر پھوڑ سکتی ہے، مگر میں اور تم اس غرض کے لئے پیدا نہیں کئے گئے۔ہم صرف ایک ہی مقصد کے لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ ہم محبت اور پیار کے ساتھ دنیا کے دلوں کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتیں۔اور وہ تو حید قائم ہو، جس تو حید کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں قائم کرنا چاہتے تھے۔پس کسی سے نفرت نہ کرو۔ہمارے اس ملک میں بھی ایک بے ہودہ اور گندی آگ سلگ رہی ہے۔خود کو اس کے اندر نہ پھینکو ، خود کو اس گند میں ملوث نہ کروں کسی سے نفرت نہ کرو، گند کو دور کرنے کی کوشش کر وہ ظلم کو مٹانے کی کوشش کرو حق دار کو حق دلانے کی کوشش کرو تم ہر ایک سے محبت اور پیار سے پیش آؤ۔انشاء اللہ ایک دن آئے گا، جب یہی لوگ شرمندگی کی وجہ سے آپ کے سامنے آنکھیں اٹھا کر نہیں دیکھ سکیں گے۔کیونکہ انہوں نے آپ کو ہر قسم کے دکھ پہنچائے اور آپ کو انتہائی حقارت کی نگاہ سے دیکھا لیکن اس کے بدلے میں انہوں نے آپ کی طرف ذرا بھی دیکھ نہیں پایا۔اور نہ انہوں نے اپنے لئے آپ کی نگاہ میں سوائے پیار کے کوئی اور جذبہ موجزن پایا۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارا یہی ایک ہتھیار ہے اور بڑا پیارا ہتھیار اور اسی ہتھیار کے ساتھ ہم نے اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق دنیا کے دل جیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللهم امین۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 جولائی 1970 ء ) 526