تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 521
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء ہوں کہ آپ کے لئے خاص طور پر دعا کروں گا۔لیکن 500 سے کم رقم دینے والوں سے وعدہ نہیں لیا جائے گا۔دوست جتنا دینا چاہتے ہیں، وہ نقد خزانہ میں جمع کروادیں۔پھر اللہ تعالیٰ اور توفیق دے تو اور رقم بھی جمع کروادیں۔البتہ ہم وعدہ کے رجسٹر میں ان کا نام نہیں لکھیں گے۔رجسٹر صرف ان کا بنے گا ، جو 500 یا اس سے زائد رقم کا وعدہ کریں گے۔اب ایک صف تو نصرت جہاں ریز روفنڈ میں پانچ ہزار روپے یا اس سے زائد دینے والوں کی ہوگی۔کیونکہ اس میں یہ شرط تو نہیں کہ پانچ ہزار سے زائد نہیں دینے۔اگر کسی کو اللہ تعالیٰ پانچ لاکھ کی توفیق دیتا ہے تو اسے پانچ لاکھ کی رقم پیش کر دینی چاہئے۔غرض پانچ ہزار یا اس سے زائد دینے والوں کی صف اول، دو ہزار یا دو ہزار سے زائد ، پانچ ہزار تک یا 4999 تک رقم دینے والوں کی صف نمبر 2 اور جو پانچ سوروپے سے زائد یعنی 1999 روپے تک دینا چاہتے ہیں، ان کی صف نمبر 3 ہوگی۔جو زائد رقم ہوگی ، اس کا بھی 2/3 حصہ نقد دینا پڑے گا۔” پنج دو نجی زمیندار دوست سمجھ جاتے ہیں کہ پنچ دونجی میں سے دو دونجی فوری طور پر اور تین بعد میں۔لیکن صف چہارم وہ ہوگی، جو وعدہ کے کاغذوں میں Exist (اگرسٹ نہیں کرے گی۔لیکن خزانہ کے اموال میں وہ موجود ہوگی۔یعنی جس کو پانچ روپے کی یادس روپے کی یا چار سو روپے کی یا ساڑھے چار سوروپے کی توفیق ہے، وہ اسے خزانہ میں داخل کروائے۔وہاں سے رسید لے اور دعائیں کرے کہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔مجھے بھی ضرور اطلاع دے۔میں ایک غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں۔بعض لوگوں کا یہ بڑا اچھا جذ بہ ہے کہ وہ قربانی دیتے ہیں مگر کسی کو خبر نہیں ہونے دیتے۔خلیفہ وقت کسی نہیں ہوا کرتا۔کیونکہ اس سے آپ نے دعائیں لینی ہیں، اس سے برکتیں حاصل کرنی ہیں۔جن کی فطرتیں ایسی ہیں ، وہ بڑی پیاری فطرتیں ہیں۔وہ کسی کو نہ بتائیں ، خزانہ میں جمع کروائیں۔لیکن مجھے ضرور بتائیں۔تا کہ میں ان کا نام لے کر اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ طور پر جھکوں اور ان کے لئے دعائیں کروں۔میں تو کسی ہوں ہی نہیں۔میں تو آپ کے وجود کا حصہ ہوں۔پس مجھے ضرور اطلاع دیں۔وہ دوست جو زیادہ رقم دینے والے ہیں، یعنی پانچ سو سے دو ہزار تک، دو ہزار سے پانچ ہزار تک اور پانچ ہزار سے اوپر جہاں تک مرضی ہو، ان کے نام ہمیں بہر حال لکھنے پڑیں گے۔اور ان کو یاد دہانیاں بھی کروائی جائیں گی۔انگلستان سے میں ان سب دوستوں کے نام اور پتے لے آیا ہوں ، جنہوں نے اس فنڈ کے لئے وعدے کئے ہیں۔میرے ذہن میں یہ ہے کہ آج سے چھ ماہ کے بعد بطور reminder 521