تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 520
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کر سکتا۔کیونکہ ممکن ہے کہ غیر مسلم ہوشیار ہو جائیں اور خرابی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔غیر مسلم کا فقرہ میں نے جان کر کہا ہے۔میں غیر احمدی نہیں کہہ رہا، وہ ایسا نہیں کریں گے۔لیکن وہ چیز جو غیر مسلم کے خلاف بہت سخت جاتی ہے، وہ کتابوں کے ذریعہ ہوسکتی ہے۔اور کتابیں ہم نے یہاں شائع کرنی ہیں۔اس پر خرچ ہوگا۔اور دوسرے کام ہیں۔جب اللہ تعالیٰ سامان پیدا کرے گا، ہم فور ارقم باہر بھجوادیں گے۔پاکستان کے ( احباب جماعت کے) لئے میں نے یہاں مسجد میں مغرب کے بعد بات کی تھی۔اس وقت مجھے ایک بات کے متعلق شبہ تھا۔اب میں وہ پوری سیکیم بیان کر دیتا ہوں۔الفضل والے ابھی نوٹ کریں اور دکھا کر کل صبح کے اخبار میں آجائے۔مجھے پاکستان کے دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو پانچ ہزار روپیہ فی کس دیں۔جس میں سے ہر وعدہ کنندہ دو ہزار روپے فوری طور پر (جس کے معنی ہیں اگلے نومبر تک ) ادا کر دے۔اس کو میں فوری کہتا ہوں۔کیونکہ میری آواز ہر ایک کے کانوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔پھر تیاری کرنا ہے۔کسی کے پاس رقم نہیں ہوتی ، کسی نے روپے وصول کرنے ہوتے ہیں۔بہر حال فوری سے میری مراد نومبر ہے۔اور اس طرف بھی بعض دوستوں نے توجہ دلائی تھی کہ زمینداروں کو نومبر میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی، اس لئے دو، ایک ماہ بڑھا کر فوری کی یہ مہلت نومبر تک بڑھا دی ہے۔پس پانچ ہزار میں سے دو ہزار روپے نومبر تک مل جانے چاہئیں اور بقیہ تین ہزار اپنی سہولت کے ساتھ تین سال میں ادا کریں۔لیکن یہ دو ہزار روپے نومبر سے پہلے ملنا چاہئے۔ان دوسو مخلصین کے علاوہ مجھے دوسو ملنا دوستی ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو دو ہزار فی کس وعدہ کریں۔اس میں سے ایک ہزار فوری (اسی معنی میں) اور بقیہ ایک ہزار تین سال میں بسہولت ادا کریں۔اس کے علاوہ مجھے کم از کم ایک ہزار ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، ( خدا کرے کہ ان کی تعداد دو ہزار سے بھی بڑھ جائے ) جو 500 روپے اس مد میں دینے کا وعدہ کریں۔جس میں سے 200 روپے فوری دیں اور بقیہ 300 روپے جب چاہیں، اپنی سہولت کے ساتھ اگلے تین سال کے اندر ادا کر دیں۔اور ان چودہ سومخلصین کے علاوہ، جو دوست 500 سے کم رقم دینا چاہتے ہیں ، ہم نے ان کے وعدے نہیں لینے۔بلکہ وہ اس مد میں ( جو کھل چکی ہے ) خزانہ میں جمع کروائیں اور رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں۔میں ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے۔لیکن اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہ کریں۔مثلاً اگر وہ اپنی رقم غلط جگہ بھیج دیں گے تو اس دفتر کا وقت ضائع ہو گا۔نصرت جہاں ریز روفنڈ کی مدر بوہ کے خزانہ میں قائم ہو چکی ہے، وہاں رقم جمع کروا ئیں اور ان سے رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں۔میں آپ سے وعدہ کرتا 520