تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 518
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کرو۔اگر احمدیت یعنی اسلام سچا ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر تمہارے اوپر روشنی ظاہر ہو جائے تو میں یہ ضرور کہوں گا کہ پھر کسی سے نہ ڈرنا، اپنے باپ سے بھی نہ ڈرنا اور سچائی کو قبول کر لینا۔اس کی طبیعت پر یہ اثر تھا کہ چلتے وقت اس نے منصورہ بیگم سے کم از کم آٹھ ، دس دفعہ کہا کہ حضرت صاحب سے میرے لئے دعا کی درخواست کرتی رہیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صداقت کو قبول کرنے کی توفیق دے آپ بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل جس قوم پر نازل ہو رہے ہوں، اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کرتے چلے جاتے ہیں۔میری طبیعت پر اثر ہے اور میرے دل میں بڑی شدت سے یہ بات ڈالی گئی ہے کہ آئندہ 25-23 سال احمدیت کے لئے بڑے ہی اہم ہیں۔کل کا اخبار آپ نے دیکھا ہوگا۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے 1945ء میں کہا تھا کہ اگلے ہیں سال احمدیت کی پیدائش کے ہیں۔اس واسطے چوکس اور بیدا ر ر ہو۔بعض دفعہ غفلتوں کے نتیجہ میں پیدائش کے وقت بچہ وفات پا جاتا ہے۔میں خوش ہوں اور آپ کو بھی یہ خوشخبری سناتا ہوں کہ وہ بچہ 1965ء میں بخیر و عافیت زندہ پیدا ہو گیا۔جیسا کہ آپ نے کہا تھا کہ میرے دل میں یہ ڈالا گیا ہے کہ وہ بچہ خیریت کے ساتھ ، پوری صحت کے ساتھ اور پوری توانائی کے ساتھ 1965ء میں پیدا ہو چکا ہے۔اب 1965 ء سے ایک دوسرا دور شروع ہو گیا۔اور یہ دور خوشیوں کے ساتھ بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتے ہوئے ، آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانے کا ہے۔اگلے 23 سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اس دنیا میں ایک عظیم انقلاب پیدا ہونے والا ہے۔یا د نیا ہلاک ہو جائے گی یا اپنے خدا کو پہچان لے گی۔یہ تو اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے، میرا کام دنیا کو انذار کرنا ہے اور وہ میں کرتا چلا آ رہا ہوں۔آپ کا کام انذار کرنا اور میرے ساتھ مل کر دعائیں کرنا ہے۔تا یہ دنیا اپنے رب کو پہچان لے اور تباہی سے محفوظ ہو جائے۔اب جیسا کہ میں نے انگلستان میں اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ مجھے یہ فکر نہیں ہے، پیسہ کہاں سے آئے گا؟ کیونکہ خدا تعالیٰ نے شروع خلافت میں مجھے یہ بتایا تھا۔تینوں اتنا دیاں گا کہ تو رج جاویں گا چنانچہ آپ نے دیکھا کہ دو گھنٹے میں 28-27 ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہو گئے اور یہ بغیر کوشش کے ہوئے۔میں نے صرف یہ کہا تھا کہ میرے جانے سے پہلے پہلے دس ہزار پاؤنڈ کی رقم اس مد میں ضرور ہونی چاہئے۔عہد یدار مایوس تھے لیکن میں ایک سیکنڈ کے لئے مایوس نہیں ہوا۔مجھے پتہ تھا کہ میرے خدا 518